مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

پیشکش کے لیے تجاویز

پیشکش کے لیے تجاویز

مینارِنگہبانی

سوال:‏ آپ کے خیال میں اگر سب لوگ اِس آیت میں لکھی بات پر عمل کریں تو کیا دُنیا کے حالات اچھے ہو جائیں گے؟‏

آیت:‏ عبر 13:‏18

پیشکش:‏ پاک کلام میں ہماری حوصلہ‌افزائی کی گئی ہے کہ ہم ہر بات میں ایمان‌داری سے کام لیں کیونکہ ایمان‌داری کا تعلق ہماری زندگی کے ہر پہلو سے ہے۔‏ اِس سلسلے میں مزید معلومات آپ اِس رسالے سے حاصل کر سکتے ہیں۔‏

مینارِنگہبانی ‏(‏آخری صفحہ)‏

 

سوال:‏ ذرا اِس سوال پر غور کریں۔‏ [‏پہلا سوال اور اِس کے نیچے دیے گئے تین نکتوں کو پڑھیں۔‏]‏ آپ کا جواب کیا ہے؟‏

آیت:‏ متی 4:‏1-‏4

پیشکش:‏ آپ نے دیکھا کہ اِبلیس نے یسوع مسیح سے بات کی اور اُنہیں گمراہ کرنے کی  کوشش کی۔‏ اِس سے پتہ چلتا ہے کہ اِبلیس اِنسان کے اندر موجود بُرائی کا نام نہیں ہے۔‏ تو پھر وہ ہے کون؟‏ اِس مضمون میں پاک کلام سے اِس سوال کا جواب دیا گیا  ہے۔‏

پاک صحائف کی تعلیم

سوال:‏ بہت سے لوگ جو خدا پر ایمان رکھتے ہیں،‏ وہ اُس کی قربت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔‏ کیا آپ کو پتہ ہے کہ خدا یہ چاہتا ہے کہ ہم اُس کے نزدیک جائیں؟‏

آیت:‏ یعقو 4:‏8

پیشکش:‏ اِس کتاب میں بتایا گیا ہے کہ ہم پاک کلام کے ذریعے خدا کو قریب سے جان سکتے ہیں۔‏ [‏کتاب پاک صحائف کی تعلیم کے باب 1 پر بات کریں۔‏]‏

اپنی پیشکش بنائیں

 

پیچھے دیے گئے نمونے کے مطابق اپنی پیشکش بنائیں۔‏