مسیحی زندگی اور خدمت —اِجلاس کا قاعدہ اپریل 2017ء
پیشکش کے لیے تجاویز
رسالہ ”مینارِنگہبانی“ کی پیشکش اور خدا کی بادشاہت کے بارے میں سچائی سکھانے کے لیے تجاویز۔ اِس نمونے کے مطابق خود پیشکش بنائیں۔
پاک کلام سے سنہری باتیں
اپنی سوچ اور چالچلن کو یہوواہ خدا کی مرضی کے مطابق ڈھالیں
یہوواہ خدا ہماری خوبیوں کو نکھارتا ہے لیکن ہمیں اُس کے ہاتھوں ڈھلنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔
مسیحیوں کے طور پر زندگی
اُن کا خیرمقدم کریں
پہلی دفعہ ہمارے اِجلاس میں آنے والوں کو یہ محسوس ہونا چاہیے کہ ہم واقعی دوسروں کے لیے محبت ظاہر کرتے ہیں۔ آپ کیا کر سکتے ہیں تاکہ کلیسیا میں محبت کی فضا قائم رہے؟
پاک کلام سے سنہری باتیں
کیا آپ کے دل میں یہوواہ خدا کو پہچاننے کی خواہش ہے؟
یرمیاہ کی کتاب کے باب نمبر 24 میں یہوواہ خدا نے لوگوں کو اِنجیروں سے تشبیہ دی۔ کون لوگ اچھے اِنجیروں کی طرح تھے اور ہم اُن کی طرح کیسے بن سکتے ہیں؟
مسیحیوں کے طور پر زندگی
کلیسیا سے دُور ہو جانے والے مسیحیوں کی مدد کریں
یہوواہ خدا اُن مسیحیوں کو بیشقیمت خیال کرتا ہے جو کلیسیا سے دُور ہو گئے ہیں۔ ہم کلیسیا میں واپس آنے میں اُن مسیحیوں کی مدد کیسے کر سکتے ہیں؟
پاک کلام سے سنہری باتیں
یرمیاہ نبی کی طرح دلیر بنیں
یرمیاہ نبی 40 سال تک یہ پیشگوئی کرتے رہے کہ یروشلیم تباہ ہو جائے گا۔ یرمیاہ نبی دلیری سے یہ کام کرنے کے قابل کیوں ہوئے؟
مسیحیوں کے طور پر زندگی
گیت ہمارا حوصلہ بڑھاتے ہیں
زاکسنہاؤزن کے قیدی کیمپ میں رہنے والے یہوواہ کے گواہ گیت گاتے تھے جس سے اُن کا حوصلہ بڑھتا تھا۔ مشکلات کے دوران گیت گانے سے ہمارا حوصلہ بھی بڑھ سکتا ہے۔
پاک کلام سے سنہری باتیں
یہوواہ خدا نے نئے عہد کی پیشگوئی کی
نیا عہد، شریعت کے عہد سے فرق کیسے ہے اور اِس عہد سے ہمیں کیا فائدہ ہوتا ہے؟