مسیحیوں کے طور پر زندگی
کلیسیا سے دُور ہو جانے والے مسیحیوں کی مدد کریں
ہر سال بہت سے ایسے یہوواہ کے گواہ یسوع مسیح کی موت کی یادگاری تقریب پر آتے ہیں جو کلیسیا سے دُور ہو گئے ہیں۔ اُنہوں نے ہمیشہ کی زندگی کی دوڑ میں دوڑنا شروع کِیا لیکن مختلف وجوہات کی بِنا پر سُست ہو گئے۔ اِن میں سے کچھ وجوہات کا ذکر کتاب ”یہوواہ کے پاس لوٹ آئیں“ میں کِیا گیا ہے۔ (عبر 12:1) اگرچہ وہ مسیحی، دوڑ میں سُست ہو گئے ہیں لیکن پھر بھی یہوواہ خدا اُنہیں بیشقیمت خیال کرتا ہے کیونکہ اُس نے اُنہیں اپنے بیٹے کے خون سے خریدا ہے۔ (اعما 20:28؛ 1-پطر 1:18، 19) ہم اُن کی مدد کیسے کر سکتے ہیں تاکہ وہ کلیسیا میں لوٹ آئیں؟
جس طرح ایک چرواہا اپنی اُن بھیڑوں کو تلاش کرنے کی سخت کوشش کرتا ہے جو گلّے سے بچھڑ جاتی ہیں اُسی طرح کلیسیا کے بزرگ ایسے مسیحیوں کو واپس لانے کی پوری کوشش کرتے ہیں جو کلیسیا سے دُور ہو جاتے ہیں۔ (لُو 15:4-7) اِس سے پتہ چلتا ہے کہ یہوواہ خدا اپنی بھیڑوں سے کتنا پیار کرتا ہے اور اُسے اُن کی کتنی فکر ہے۔ (یرم 23:3، 4) نہ صرف بزرگ بلکہ ہم سب ایسے مسیحیوں کی مدد کر سکتے ہیں جو کلیسیا سے دُور ہو گئے ہیں۔ جب ہم اُن کے ساتھ مہربانی اور ہمدردی سے پیش آتے ہیں تو یہوواہ خدا خوش ہوتا ہے اور اِس کے اچھے نتائج نکل سکتے ہیں۔ (امثا 19:17؛ اعما 20:35) لہٰذا اِس بات پر غور کریں کہ آپ کس کی مدد کر سکتے ہیں تاکہ وہ کلیسیا میں لوٹ آئے۔ پھر فوراً اِس سلسلے میں قدم اُٹھائیں۔
ویڈیو ENCOURAGE THE INACTIVE ONES دیکھیں اور پھر اِن سوالوں پر غور کریں:
-
جب ایبی ایک ایسی یہوواہ کی گواہ سے ملیں جسے وہ نہیں جانتی تھیں تو اُنہوں نے کیا کِیا؟
-
اگر ہم کسی ایسے مسیحی کی مدد کرنا چاہتے ہیں جو کلیسیا سے دُور ہو گیا ہے تو ہمیں بزرگوں سے بات کیوں کرنی چاہیے؟
-
ایبی نے لورا سے دوسری بار ملنے سے پہلے کیا تیاری کی؟
-
جب ایبی، لورا کی مدد کر رہی تھیں تو اُنہوں نے ثابتقدمی، صبر اور محبت کیسے ظاہر کی؟
-
ہم لُوقا 15:8-10 میں درج مثال سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟
-
جب ایبی اور بزرگوں نے لورا کی مدد کی تو کون سے اچھے نتائج نکلے؟