16-22 اپریل
مرقس 1، 2
گیت 35 اور دُعا
اِبتدائی کلمات (3 منٹ یا اِس سے کم)
پاک کلام سے سنہری باتیں
”آپ کے گُناہ معاف ہو گئے ہیں“: (10 منٹ)
[ویڈیو ”مرقس کی اِنجیل کا تعارف“ چلائیں۔]
مر 2:3-5—یسوع مسیح نے فالجزدہ آدمی سے ہمدردی کرتے ہوئے اُس کے گُناہوں کو معاف کر دیا۔ (جےوائے ص. 67 پ. 3-5)
مر 2:6-12—یسوع مسیح نے فالجزدہ آدمی کو شفا دے کر ثابت کِیا کہ اُن کے پاس گُناہوں کو معاف کرنے کا اِختیار ہے۔ (”ترجمہ نئی دُنیا“ کے آنلائن مطالعے کے ایڈیشن میں مرقس 2:9 پر اِضافی معلومات میں ”کیا کہنا زیادہ آسان ہے“)
سنہری باتوں کی تلاش: (8 منٹ)
مر 1:11—یہوواہ خدا نے یسوع مسیح سے جو بات کہی، اُس کا کیا مطلب ہے؟ (”ترجمہ نئی دُنیا“ کے آنلائن مطالعے کے ایڈیشن میں مرقس 1:11 پر اِضافی معلومات میں ”آسمان سے . . . آواز آئی،“ ”تُم میرے . . . بیٹے ہو،“ ”مَیں تُم سے خوش ہوں“)
مر 2:27، 28—یسوع مسیح نے خود کو ”سبت کا . . . مالک“ کیوں کہا؟ (”ترجمہ نئی دُنیا“ کے آنلائن مطالعے کے ایڈیشن میں مرقس 2:28 پر اِضافی معلومات میں ”سبت کا . . . مالک“)
آپ نے مرقس 1 اور 2 ابواب سے یہوواہ خدا کے بارے میں کیا سیکھا ہے؟
آپ نے اِن ابواب سے اَور کون سی سنہری باتیں سیکھی ہیں؟
تلاوت: (4 منٹ یا اِس سے کم) مر 1:1-15
شاگرد بنانے کی تربیت
پہلی ملاقات: (2 منٹ یا اِس سے کم) باتچیت کے لیے دی گئی تجویز کے مطابق بات شروع کریں۔ ایک ایسے اِعتراض کا جواب دیں جو آپ کے علاقے میں اکثر اُٹھایا جاتا ہے۔
پہلی واپسی ملاقات: (3 منٹ یا اِس سے کم) باتچیت کے لیے دی گئی تجویز کو اِستعمال کریں۔
دوسری واپسی ملاقات کی ویڈیو: (5 منٹ) ویڈیو چلائیں اور اِس پر باتچیت کریں۔
مسیحیوں کے طور پر زندگی
”مَیں دینداروں کو بلانے نہیں آیا بلکہ گُناہگاروں کو“: (7 منٹ) سامعین سے بات چیت۔ ویڈیو From Prison to Prosperity ہندی میں چلائیں۔ پھر یہ سوال پوچھیں: ڈونلڈ کو حقیقی خوشی کیسے ملی؟ مُنادی کرتے وقت ہم یسوع کی طرح کیسے ظاہر کر سکتے ہیں کہ ہم کسی سے تعصب نہیں کرتے؟—مر 2:17۔
یہوواہ ”کثرت سے معاف“ کرتا ہے: (8 منٹ) سامعین سے بات چیت۔ ویڈیو Jehovah, I’m Going to Put You First ہندی میں چلائیں۔ پھر یہ سوال پوچھیں: اینالیز یہوواہ کی طرف کیوں اور کیسے لوٹ آئیں؟ (یسع 55:6، 7) آپ اینالیز کے تجربے سے اُن بہن بھائیوں کی مدد کیسے کر سکتے ہیں جو یہوواہ سے دُور ہو گئے ہیں؟
بائبل کا کلیسیائی مطالعہ: (30 منٹ) خدا کی محبت، باب 11 پ. 10-19
دُہرائی اور اگلے اِجلاس پر ایک نظر (3 منٹ)
گیت 52 اور دُعا