سبت کے دن شفا
یسوع کو یہودی پیشواؤں کا رویہ دیکھ کر اِتنا دُکھ کیوں ہوا؟ کیونکہ اِن پیشواؤں نے سبت کے حوالے سے بےشمار چھوٹے چھوٹے قوانین بنا دیے تھے جن کی وجہ سے سبت لوگوں کے لیے بوجھ بن گیا تھا۔ مثال کے طور پر اِس دن پِسو کو مارنا منع تھا۔ اِس کے علاوہ صرف اُس شخص کا علاج کرنا جائز تھا جس کی جان خطرے میں ہو۔ اِس کا مطلب تھا کہ اگر کسی کی ہڈی ٹوٹ جاتی یا اُسے موچ آ جاتی تو اُس کا علاج کرنے کی اِجازت نہیں تھی۔ اِس سے پتہ چلتا ہے کہ مذہبی پیشواؤں کو اُس آدمی سے کوئی ہمدردی نہیں تھی جس کا ہاتھ سُوکھا ہوا تھا۔