9-15 اپریل
متی 27، 28
گیت 17 اور دُعا
اِبتدائی کلمات (3 منٹ یا اِس سے کم)
پاک کلام سے سنہری باتیں
”جائیں، شاگرد بنائیں—لیکن کیوں، کہاں اور کیسے؟“: (10 منٹ)
متی 28:18—یسوع مسیح کے پاس بہت سا اِختیار ہے۔ (م04 1/7 ص. 8 پ. 4)
متی 28:19—یسوع مسیح نے پوری دُنیا میں مُنادی کرنے اور تعلیم دینے کی مہم چلانے کا حکم دیا۔ (”ترجمہ نئی دُنیا“ کے آنلائن مطالعے کے ایڈیشن میں متی 28:19 پر اِضافی معلومات میں ”شاگرد بنائیں،“ ”سب قوموں کے لوگوں کو“)
متی 28:20—ہمیں لوگوں کی مدد کرنی چاہیے تاکہ وہ یسوع مسیح کی تعلیمات حاصل کریں اور اِن پر عمل کریں۔ (”ترجمہ نئی دُنیا“ کے آنلائن مطالعے کے ایڈیشن میں متی 28:20 پر اِضافی معلوماتمیں ”اُن کو . . . سکھائیں“)
سنہری باتوں کی تلاش: (8 منٹ)
متی 27:51—پردے کا پھٹ کر دو حصے ہو جانا کس بات کی طرف اِشارہ کرتا ہے؟ (”ترجمہ نئی دُنیا“ کے آنلائن مطالعے کے ایڈیشن میں متی 27:51 پر اِضافی معلومات میں ”پردہ،“ ”مُقدس مقام“)
متی 28:7—یہوواہ کے فرشتے نے اُن عورتوں کو عزت کیسے دی جو یسوع کی قبر پر آئی تھیں؟ (”ترجمہ نئی دُنیا“ کے آنلائن مطالعے کے ایڈیشن میں متی 28:7 پر اِضافی معلومات میں ”اُن کے شاگردوں کو بتائیں کہ ”یسوع کو مُردوں میں سے زندہ کر دیا گیا ہے““)
آپ نے متی 27 اور 28 ابواب سے یہوواہ خدا کے بارے میں کیا سیکھا ہے؟
آپ نے اِن ابواب سے اَور کون سی سنہری باتیں سیکھی ہیں؟
تلاوت: (4 منٹ یا اِس سے کم) متی 27:38-54
شاگرد بنانے کی تربیت
پہلی ملاقات: (2 منٹ یا اِس سے کم) باتچیت کے لیے دی گئی تجویز کو اِستعمال کریں۔
پہلی واپسی ملاقات کی ویڈیو: (5 منٹ) ویڈیو چلائیں اور اِس پر باتچیت کریں۔
تقریر: (6 منٹ یا اِس سے کم) پاک کلام کی تعلیم، ص. 213، نکتہ نمبر 15—موضوع: سچے مسیحی خدا کی عبادت کرنے کے لیے صلیب کا اِستعمال کیوں نہیں کرتے؟
مسیحیوں کے طور پر زندگی
”مُنادی کرنا اور تعلیم دینا شاگرد بنانے کے لیے لازمی ہے“: (15 منٹ) سامعین سے باتچیت۔ اِس حصے پر بات کرتے ہوئے یہ ویڈیوز چلائیں: ”بغیر ہمت ہارے ’خوشخبری سناتے رہیں‘—غیرمنظم گواہی دیتے وقت اور گھر گھر مُنادی کرتے وقت“ اور ”بغیر ہمت ہارے ’خوشخبری سناتے رہیں‘—عوامی جگہوں پر گواہی دیتے وقت اور شاگرد بناتے وقت۔“
بائبل کا کلیسیائی مطالعہ: (30 منٹ) خدا کی محبت، باب 11 پ. 1-9
دُہرائی اور اگلے اِجلاس پر ایک نظر (3 منٹ)
گیت 36 اور دُعا