1-7 اپریل
1-کُرنتھیوں 7-9
گیت نمبر 26 اور دُعا
اِبتدائی کلمات (3 منٹ یا اِس سے کم)
پاک کلام سے سنہری باتیں
”غیرشادیشُدہ رہنا ایک نعمت ہے“: (10 منٹ)
1-کُر 7:32—غیرشادیشُدہ مسیحی یہوواہ کی خدمت پر زیادہ دھیان دے سکتے ہیں کیونکہ وہ اُن فکروں سے آزاد ہوتے ہیں جو شادیشُدہ مسیحیوں کو لاحق ہوتی ہیں۔ (م11 1/1 ص. 19 پ. 3)
1-کُر 7:33، 34—شادیشُدہ مسیحیوں کو ”اِس دُنیا کے معاملوں کی فکر رہتی ہے۔“ (م08 15/7 ص. 26 پ. 6)
1-کُر 7:37، 38—جو مسیحی یہوواہ کی اَور زیادہ خدمت کرنے کے لیے غیرشادیشُدہ رہتے ہیں، اُنہیں شادیشُدہ مسیحیوں کی نسبت ”زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔“ (م96 1/12 ص. 20 پ. 14)
سنہری باتوں کی تلاش: (8 منٹ)
1-کُر 7:11—ایک مسیحی کن صورتحال میں اپنے شریکِحیات سے علیٰحدگی اِختیار کرنے کے بارے میں سوچ سکتا ہے؟ (خدا کی محبت، ص. 220، 221)
1-کُر 7:36—مسیحیوں کو ’اُس عمر کے گزرنے‘ کے بعد ہی شادی کیوں کرنی چاہیے جب ”جوانی کی خواہشیں زوروں پر ہوتی ہیں؟“ (م00 15/7 ص. 31 پ. 2)
آپ نے 1-کُرنتھیوں 7 سے 9 ابواب سے یہوواہ خدا کے بارے میں کیا سیکھا ہے؟
آپ نے اِن ابواب سے اَور کون سی سنہری باتیں سیکھی ہیں؟
تلاوت: (4 منٹ یا اِس سے کم) 1-کُر 8:1-13 (تعلیم اور تلاوت، نکتہ نمبر 5)
شاگرد بنانے کی تربیت
تعلیم دینے اور تلاوت کرنے میں لگے رہیں: (10 منٹ) سامعین سے باتچیت۔ ویڈیو ”آیتوں کا مؤثر تعارف کرائیں“ چلائیں اور اِس پر باتچیت کریں اور کتاب ”تعلیم اور تلاوت“ کے نکتہ نمبر 4 پر غور کریں۔
تقریر: (5 منٹ یا اِس سے کم) ڈبلیو12 15/11 ص. 20—موضوع: کیا اُن مسیحیوں کو غیرشادیشُدہ رہنے کی نعمت پُراسرار طریقے سے ملتی ہے جو غیرشادیشُدہ رہنے کا فیصلہ کرتے ہیں؟ (تعلیم اور تلاوت، نکتہ نمبر 12)
مسیحیوں کے طور پر زندگی
”غیرشادیشُدہ زندگی سے بھرپور فائدہ اُٹھائیں“: (15 منٹ) ویڈیو چلائیں پھر یہ سوال پوچھیں: غیرشادیشُدہ مسیحیوں کو کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے؟ (1-کُر 7:39) اِفتاح کی بیٹی نے کون سی اچھی مثال قائم کی؟ یہوواہ اُن لوگوں کے لیے کیا کرتا ہے جو اُس کے وفادار رہتے ہیں؟ (زبور 84:11) کلیسیا کے ارکان غیرشادیشُدہ بہن بھائیوں کی حوصلہافزائی کیسے کر سکتے ہیں؟ غیرشادیشُدہ مسیحی یہوواہ کی خدمت کے کن پہلوؤں میں حصہ لے سکتے ہیں؟
بائبل کا کلیسیائی مطالعہ: (30 منٹ) یسوع مسیح راستہ، باب نمبر 4
دُہرائی اور اگلے اِجلاس پر ایک نظر (3 منٹ)
گیت نمبر 36 اور دُعا