مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

مسیحیوں کے طور پر زندگی

یہوواہ سے تعلیم پائیں

یہوواہ سے تعلیم پائیں

یہ کیوں ضروری ہے؟‏ ہمارا عظیم مُعلم یہوواہ ہمیں سب سے بہترین تعلیم دیتا ہے۔‏ وہ ہمیں اپنی زندگی کو بہتر بنانا سکھاتا ہے اور ہمیں ایک شان‌دار مستقبل حاصل کرنے کے لیے تیار کرتا ہے اور اِس سب کے لیے وہ ہم سے کوئی معاوضہ نہیں لیتا۔‏ (‏یسع 11:‏6-‏9؛‏ 30:‏20،‏ 21؛‏ مکا 22:‏17‏)‏ یہوواہ سے تعلیم پانے سے ہم دوسروں کو وہ پیغام سنانے کے قابل ہوتے ہیں جس سے اُن کی زندگی بچ سکتی ہے۔‏—‏2-‏کُر 3:‏5‏۔‏

آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏

  • اپنے اندر حلیمی اور خاکساری پیدا کریں۔‏—‏زبور 25:‏8،‏ 9‏۔‏

  • جو تربیت آپ کو ابھی مل رہی ہے،‏ اُس سے فائدہ حاصل کریں،‏ مثلاً زندگی اور خدمت والے اِجلاس میں آپ کو جو حصہ دیا جاتا ہے،‏ اُسے قبول کریں۔‏

  • یہوواہ کی اَور زیادہ خدمت کرنے کے لیے منصوبے بنائیں۔‏—‏فل 3:‏13‏۔‏

  • یہوواہ سے اَور زیادہ تربیت حاصل کرنے کے لائق ٹھہرنے کے لیے قربانیاں دیں۔‏—‏فل 3:‏8‏۔‏

ویڈیو ‏”‏یہوواہ سے تعلیم پانے والے روحانی لحاظ سے دولت‌مند‏“‏ دیکھیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:‏

  • کچھ مبشروں کو بادشاہت کے مُنادوں کے لیے سکول سے تربیت پانے کے لیے کن مشکلات پر قابو پانا پڑا؟‏

  • بادشاہت کے مُنادوں کے لیے سکول میں کون سی تربیت دی جاتی ہے؟‏

  • کلیسیا کے ارکان نے اِس سکول سے تربیت پانے والے اُن بہن بھائیوں کی مدد کیسے کی جنہیں اُن کی کلیسیا میں بھیجا گیا؟‏

  • بادشاہت کے مُنادوں کے لیے سکول میں نام لکھوانے کے لیے کن شرائط پر پورا اُترنا ضروری ہے؟‏ (‏کےآر ص.‏ 189‏)‏

  • آپ یہوواہ کی تنظیم کی طرف سے اَور کون سی تربیت حاصل کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں؟‏

یہوواہ سے تعلیم پانے سے آپ کو کون سی برکتیں ملیں گی؟‏