8-14 اپریل
1-کُرنتھیوں 10-13
گیت نمبر 51 اور دُعا
اِبتدائی کلمات (3 منٹ یا اِس سے کم)
پاک کلام سے سنہری باتیں
”یہوواہ وفادار ہے“: (10 منٹ)
1-کُر 10:13—یہوواہ یہ طے نہیں کرتا کہ ہم پر کون سی آزمائشیں آئیں گی۔ (م17.02 ص. 31، 32)
1-کُر 10:13—ہمیں جن مشکلات کا سامنا ہوتا ہے، ”وہ انوکھی نہیں ہیں بلکہ دوسروں پر بھی آتی ہیں۔“
1-کُر 10:13—اگر ہم یہوواہ خدا پر بھروسا کریں گے تو وہ آزمائشوں میں ثابتقدم رہنے میں ہماری مدد کرے گا۔
سنہری باتوں کی تلاش: (8 منٹ)
1-کُر 10:8—اِس آیت میں یہ کیوں کہا گیا کہ حرامکاری کی وجہ سے ایک ہی دن میں 23 ہزار اِسرائیلی ہلاک ہوئے جبکہ گنتی 25:9 میں لکھا ہے کہ 24 ہزار اِسرائیلی ہلاک ہوئے؟ (م04 1/4 ص. 29)
1-کُر 11:5، 6، 10—کیا ایک بہن کو ایک بھائی کی موجودگی میں بائبل کا مطالعہ کراتے وقت سر ڈھانپنا چاہیے؟ (م15 15/2 ص. 30)
آپ نے 1-کُرنتھیوں 10 سے 13 ابواب سے یہوواہ خدا کے بارے میں کیا سیکھا ہے؟
آپ نے اِن ابواب سے اَور کون سی سنہری باتیں سیکھی ہیں؟
تلاوت: (4 منٹ یا اِس سے کم) 1-کُر 10:1-17 (تعلیم اور تلاوت، نکتہ نمبر 5)
شاگرد بنانے کی تربیت
پہلی ملاقات کی ویڈیو: (4 منٹ) ویڈیو چلائیں اور اِس پر باتچیت کریں۔
پہلی ملاقات: (2 منٹ یا اِس سے کم) باتچیت کے لیے دی گئی تجویز کو اِستعمال کریں۔ (تعلیم اور تلاوت، نکتہ نمبر 1)
پہلی ملاقات: (3 منٹ یا اِس سے کم) باتچیت کے لیے دی گئی تجویز کے مطابق بات شروع کریں۔ ایک ایسے اِعتراض کا جواب دیں جو آپ کے علاقے میں اکثر اُٹھایا جاتا ہے۔ (تعلیم اور تلاوت، نکتہ نمبر 3)
پہلی ملاقات: (3 منٹ یا اِس سے کم) باتچیت کے لیے دی گئی تجویز کے مطابق بات شروع کریں۔ ہمارے تعلیم دینے کے اوزاروں میں سے کوئی کتاب یا رسالہ وغیرہ دِکھائیں۔ (تعلیم اور تلاوت، نکتہ نمبر 6)
مسیحیوں کے طور پر زندگی
”اعضا . . . اہم ہوتے ہیں“ (1-کُر 12:22): (10 منٹ) ویڈیو چلائیں۔
”آپ یادگاری تقریب کے لیے تیاری کیسے کریں گے؟“: (5 منٹ) تقریر۔ سامعین کی حوصلہافزائی کریں کہ وہ یادگاری تقریب سے پہلے، اِس کے دوران اور اِس کے بعد اُس محبت پر سوچ بچار کریں جو یہوواہ خدا اور یسوع مسیح نے ہمارے لیے ظاہر کی تاکہ اُن کے دل میں اِس کے لیے اَور زیادہ قدر پیدا ہو۔
بائبل کا کلیسیائی مطالعہ: (30 منٹ) یسوع مسیح راستہ، باب نمبر 5
دُہرائی اور اگلے اِجلاس پر ایک نظر (3 منٹ)
گیت نمبر 43 اور دُعا