مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

مسیحیوں کے طور پر زندگی

آپ یادگاری تقریب کے لیے تیاری کیسے کریں گے؟‏

آپ یادگاری تقریب کے لیے تیاری کیسے کریں گے؟‏

اِس سال سے ہمارے پاس مسیح کی موت کی یادگاری تقریب کی تیاری کرنے کے لیے زیادہ وقت ہوگا۔‏ جب یادگاری تقریب ہفتے کے دوران کسی دن پر ہوگی تو زندگی اور خدمت والا اِجلاس نہیں ہوگا۔‏ جب یادگاری تقریب ہفتے کے آخر پر ہوگی تو عوامی تقریر اور ‏”‏مینارِنگہبانی“‏ کا مطالعہ نہیں ہوگا۔‏ کیا آپ اُس اِضافی وقت کا بہترین اِستعمال کریں گے جو اِس تبدیلی کی وجہ سے ملے گا؟‏ پہلی صدی عیسوی کی طرح آج بھی اِس خاص تقریب کے لیے کچھ اِنتظامات کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔‏ (‏لُو 22:‏7-‏13‏؛‏ بادشاہتی خدمتگزاری،‏ 15/‏3 ص.‏ 1‏)‏ لیکن ہم سب کو اِس خاص موقعے کے لیے اپنے دلوں کو بھی تیار کرنا چاہیے۔‏ ہم ایسا کیسے کر سکتے ہیں؟‏

  • اِس بات پر غور کریں کہ اِس تقریب پر جانا کیوں اہم ہے۔‏—‏1-‏کُر 11:‏23-‏26‏۔‏

  • دُعا کریں اور یہ جائزہ لیں کہ یہوواہ کے ساتھ آپ کی دوستی کتنی مضبوط ہے۔‏—‏1-‏کُر 11:‏27-‏29؛‏ 2-‏کُر 13:‏5‏۔‏

  • ایسے مواد کو پڑھیں اور اِس پر سوچ بچار کریں جس میں یادگاری تقریب کی اہمیت کو اُجاگر کِیا گیا ہے۔‏—‏یوح 3:‏16؛‏ 15:‏13‏۔‏

کچھ مبشر اُن آیتوں کو پڑھتے اور اُن پر سوچ بچار کرتے ہیں جو کتاب ‏”‏روزبروز کتابِ‌مُقدس سے تحقیق کریں“‏ میں یادگاری تقریب کے حوالے سے دی جاتی ہیں۔‏ کچھ بہن بھائی وہ آیتیں پڑھتے ہیں جو اِس مضمون کے ساتھ دیے گئے چارٹ میں دی گئی ہیں جبکہ کچھ ‏”‏مینارِنگہبانی“‏ سے ایسے مضامین کو دوبارہ پڑھتے ہیں جن میں یادگاری تقریب اور اُس محبت پر بات کی گئی ہے جو یہوواہ اور یسوع نے ہمارے لیے ظاہر کی۔‏ آپ یادگاری تقریب کی تیاری کے لیے جو بھی مواد چُنیں،‏ دُعا ہے کہ اُس کے ذریعے آپ یہوواہ اور اُس کے بیٹے کے اَور قریب ہو جائیں۔‏