مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

مسیحیوں کے طور پر زندگی

میرے نزدیک کون سی چیز سب سے زیادہ اہم ہے؟‏

میرے نزدیک کون سی چیز سب سے زیادہ اہم ہے؟‏

یعقوب نے ایک بہت ہی اہم چیز حاصل کرنے کے لیے فرشتے سے کشُتی لڑی۔‏ یہ یہوواہ کی برکت تھی۔‏ (‏پید 32:‏24-‏31؛‏ ہوس 12:‏3،‏ 4‏)‏ کیا ہم یہوواہ کی فرمانبرداری کرنے اور اُس کی برکت پانے کے لیے اپنی پوری طاقت لگانے کو تیار ہیں؟‏ مثال کے طور پر اگر ہمیں اِجلاس پر جانے یا اپنی ملازمت پر کچھ گھنٹے اَور صرف کرنے میں سے کسی ایک کو چُننا ہو تو ہم کیا کریں گے؟‏ اگر ہم دل‌وجان سے یہوواہ کو اپنا وقت دیں گے اور جی جان سے اُس کی خدمت میں اپنی توانائی اور مال‌واسباب صرف کریں گے تو وہ آسمان کے دریچے کھول کر ہم پر اِتنی ’‏برکت برسائے گا کہ ہمارے پاس اُس کے لیے جگہ نہیں رہے گی۔‏‘‏ (‏ملا 3:‏10‏)‏ وہ ہماری رہنمائی اور حفاظت کرے گا اور ہماری ضرورتوں کو پورا کرے گا۔‏—‏متی 6:‏33؛‏ عبر 13:‏5‏۔‏

ویڈیو ‏”‏اپنا دھیان خدا کی خدمت کے حوالے سے اپنے منصوبوں پر رکھیں‏“‏ دیکھیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:‏

  • بہن کا پسندیدہ کام اُس کے لیے آزمائش کیسے بن گیا؟‏

  • ہماری ملازمت ہمارے لیے آزمائش کیسے ثابت ہو سکتی ہے؟‏

  • حالانکہ تیمُتھیُس پُختہ مسیحی تھے لیکن پھر بھی یہ کیوں ضروری تھا کہ وہ خدا کی خدمت کے حوالے سے نئے نئے منصوبے بناتے رہیں؟‏—‏1-‏تیم 4:‏16‏۔‏

  • آپ کی زندگی میں کون سی چیز سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے؟‏

    ہم کیسے ظاہر کر سکتے ہیں کہ ہمارے نزدیک کون سا کام سب سے اہم ہے؟‏