مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

پاک کلام سے سنہری باتیں | پیدایش 32،‏ 33

کیا آپ برکت پانے کے لیے کشُتی لڑ رہے ہیں؟‏

کیا آپ برکت پانے کے لیے کشُتی لڑ رہے ہیں؟‏

32:‏24-‏28

اگر ہم یہوواہ سے برکت پانا چاہتے ہیں تو ہمیں اُس کی خدمت کو اپنی زندگی میں پہلا درجہ دینے کے لیے سخت محنت کرنی چاہیے۔‏ (‏1-‏کُر 9:‏26،‏ 27‏)‏ ہمیں یہوواہ کی خدمت کے حوالے سے ویسا ہی جذبہ ظاہر کرنا چاہیے جیسا عمررسیدہ یعقوب نے فرشتے سے کشُتی لڑتے وقت ظاہر کِیا تھا۔‏ اِن کاموں کو کرنے سے ہم ظاہر کرتے ہیں کہ ہم دل‌وجان سے یہوواہ سے برکت پانا چاہتے ہیں:‏

  • اِجلاسوں کی اچھی تیاری کرنے سے

  • باقاعدگی سے مُنادی کے کام میں حصہ لینے سے

  • اپنی کلیسیا کے بہن بھائیوں کی بھرپور طریقے سے مدد کرنے سے

چاہے آپ کو جتنے بھی مشکل حالات کا سامنا ہو،‏ یہوواہ سے مدد کے لیے اِلتجا کرتے رہیں اور اُس کی برکت پانے کے لیے پوری لگن سے اُس کی خدمت کرتے رہیں۔‏

خود سے پوچھیں:‏ ‏”‏مَیں اپنی زندگی کے کن معاملوں میں یہوواہ سے برکت پانے کے لیے اَور زیادہ محنت کر سکتا ہوں؟‏“‏