مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

مسیحیوں کے طور پر زندگی

‏’‏بیگانہ دیوتاؤں کو دُور کر دیں‘‏

‏’‏بیگانہ دیوتاؤں کو دُور کر دیں‘‏

یعقوب جانتے تھے کہ صرف اور صرف یہوواہ کی بندگی کی جانی چاہیے حالانکہ اُن کے زمانے میں یہوواہ نے بُت‌پرستی کے حوالے سے کوئی حکم نہیں دیا تھا۔‏ (‏خر 20:‏3-‏5‏)‏ لہٰذا جب یہوواہ کے کہنے پر یعقوب بیت‌ایل لوٹے تو اُنہوں نے اپنے ساتھ موجود سب لوگوں سے کہا کہ وہ بُتوں کو اپنے پاس سے پھینک دیں۔‏ پھر یعقوب نے بُتوں کو ضائع کر دیا جن میں ایسی بالیاں بھی شامل تھیں جنہیں غالباً تعویذ کے طور پر پہنا جاتا تھا۔‏ (‏پید 35:‏1-‏4‏)‏ بِلاشُبہ یہوواہ،‏ یعقوب کے اِس قدم سے بہت خوش ہوا۔‏

آج ہم صرف اور صرف یہوواہ کی بندگی کیسے کر سکتے ہیں؟‏ سب سے اہم کام جو ہم کر سکتے ہیں،‏ وہ یہ ہے کہ ہم ہر ایسی چیز سے دُور رہیں جس کا تعلق بُت‌پرستی یا جادوٹونے سے ہے۔‏ اِس میں یہ بھی شامل ہے کہ ہم بُرے فرشتوں سے تعلق رکھنے والی ہر چیز کو پھینک دیں اور اِس بات کا جائزہ لیں کہ ہم کیسی تفریح کرتے ہیں۔‏ خود سے پوچھیں:‏ ”‏کیا مَیں ایسی کتابیں اور رسالے تو نہیں پڑھتا یا ایسی فلمیں تو نہیں دیکھتا جن میں ویمپائر (‏مُردے جو اِنسانوں کا خون پیتے ہیں)‏،‏ زومبی (‏جادو سے زندہ کی گئی لاشیں)‏ یا ایسے کردار ہوتے ہیں جن کے پاس پُراسرار طاقتیں ہوتی ہیں؟‏ مَیں جو گانے سنتا ہوں،‏ جو فلمیں یا پروگرام دیکھتا ہوں یا جو ویڈیو گیمز کھیلتا ہوں،‏ کیا اِن میں یہ تاثر دیا جاتا ہے کہ جادومنتر کرنے سے کوئی نقصان نہیں ہوتا بلکہ یہ محض تفریح ہے؟‏“‏ ہمیں ہر ایسی چیز سے دُور رہنا چاہیے جس سے یہوواہ خدا سخت نفرت کرتا ہے۔‏—‏زبور 97:‏10‏۔‏

ویڈیو ‏”‏اِبلیس کا مقابلہ کریں‏“‏ دیکھیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:‏

  • بائبل کورس کرنے والی عورت جس کا نام پالیسا تھا،‏ کس مسئلے کا سامنا کر رہی تھی؟‏

  • اگر آپ کو،‏ آپ کے کسی عزیز کو یا آپ کے ساتھ بائبل کورس کرنے والے کسی شخص کو بُرے فرشتوں سے متعلق کسی مسئلے کا سامنا ہے تو بزرگوں سے مدد لینا سمجھ‌داری کی با ت کیوں ہے؟‏

  • اِبلیس کا مقابلہ کریں اور خدا کے قریب جائیں۔‏—‏یعقو 4:‏7،‏ 8‏۔‏

    اگر ہم چاہتے ہیں کہ یہوواہ ہماری حفاظت کرے تو ہمیں کن چیزوں سے مکمل طور پر چھٹکارا پانا چاہیے؟‏

  • پالیسا نے کون سا قدم اُٹھایا؟‏

  • آپ کے علاقے میں بُرے فرشتوں کے اثر سے محفوظ رہنے کے کون سے طریقے اپنائے جا سکتے ہیں؟‏