مسیحی زندگی اور خدمت —اِجلاس کا قاعدہ اکتوبر 2016ء
پیشکش کے لیے تجاویز
رسالے ”مینارِنگہبانی“ اور اِجلاس کے دعوتنامے کی پیشکش اور پاک کلام کی ایک سچائی سکھانے کے لیے تجاویز۔ اِس نمونے کے مطابق خود پیشکش بنائیں۔
پاک کلام سے سنہری باتیں
سارے دل سے یہوواہ پر بھروسا کریں
امثال کی کتاب کے تیسرے باب میں بتایا گیا ہے کہ اگر ہم یہوواہ خدا پر بھروسا کریں گے تو وہ ہماری رہنمائی کرے گا۔ آپ یہوواہ پر بھروسا کیسے ظاہر کر سکتے ہیں؟
پاک کلام سے سنہری باتیں
اپنے دل کو بُری راہ کی طرف مائل نہ ہونے دیں
امثال کی کتاب کے ساتویں باب میں بتایا گیا ہے کہ یہوواہ کے معیاروں کو نظرانداز کرنے کی وجہ سے ایک نوجوان غلط کام کر بیٹھا۔ ہم اُس کی غلطی سے کیا سبق سیکھ سکتے ہیں؟
پاک کلام سے سنہری باتیں
حکمت سونے سے بہتر ہے
امثال کی کتاب کے سولہویں باب میں بتایا گیا ہے کہ حکمت یعنی دانشمندی حاصل کرنا سونا حاصل کرنے سے بہتر ہے۔ خدا کی طرف سے ملنے والی دانشمندی اِتنی بیشقیمت کیوں ہے؟
مسیحیوں کے طور پر زندگی
آپ اِجلاسوں میں اچھے جواب کیسے دے سکتے ہیں؟
اچھے جواب دینے سے نہ صرف ہمیں فائدہ ہوتا ہے بلکہ کلیسیا کے باقی ارکان کو بھی۔ آپ اچھے جواب کیسے تیار کر سکتے ہیں؟
پاک کلام سے سنہری باتیں
صلح کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں
یہوواہ کے بندوں میں بڑا اِتحاد پایا جاتا ہے لیکن اِس اِتحاد کو برقرار رکھنے کے لیے اُنہیں بڑی کوشش کرنی پڑتی ہے۔
پاک کلام سے سنہری باتیں
”لڑکے کی اُس راہ میں تربیت کر جس پر اُسے جانا ہے“
بچوں کی تربیت کرنے کے لیے اُن کی اِصلاح کرنا کیوں ضروری ہے؟ امثال کی کتاب کے باب نمبر 22 میں والدین کے لیے بہت اچھے مشورے دیے گئے ہیں۔
مسیحیوں کے طور پر زندگی
کیا آپ رابطے کے کارڈز اِستعمال کر رہے ہیں؟
جب بھی موقع ملے، رابطے کے کارڈز اِستعمال کریں تاکہ آپ لوگوں کی توجہ خدا کے کلام اور ہماری ویبسائٹ کی طرف دِلا سکیں۔