مسیحیوں کے طور پر زندگی
آپ اِجلاسوں میں اچھے جواب کیسے دے سکتے ہیں؟
جب ہم اِجلاسوں میں اچھے جواب دیتے ہیں تو بہن بھائیوں کی حوصلہافزائی ہوتی ہے۔ (روم 14:19) اچھے جواب دینے سے ہمیں بھی فائدہ پہنچتا ہے۔ (امثا 15:23، 28) اِس لیے ہمیں ہر اِجلاس پر کم از کم ایک جواب دینے کی کوشش کرنی چاہیے۔ یہ ضروری نہیں کہ جب بھی آپ ہاتھ کھڑا کریں، آپ سے جواب پوچھا جائے۔ اِس لیے ایک سے زیادہ جواب تیار کرنے کی کوشش کریں۔
ایک اچھا جواب وہ ہوتا ہے . . .
-
جو سادہ، واضح اور مختصر ہوتا ہے۔ زیادہتر صورتوں میں یہ 30 سیکنڈ یا اِس سے کم وقت میں دیا جا سکتا ہے۔
-
جو اپنے لفظوں میں دیا جاتا ہے۔
-
جس میں پہلے سے دیے گئے کسی جواب کو دُہرایا نہیں جاتا۔
اگر آپ سے سوال کا جواب سب سے پہلے پوچھا جاتا ہے تو . . .
-
زیادہ تفصیل میں جانے کی بجائے صرف وہ بتائیں جو پوچھا گیا ہے۔
اگر سوال کا جواب دیا جا چُکا ہے تو . . .
-
آپ کسی ایسی آیت پر بات کر سکتے ہیں جس کا تعلق سوال کے جواب سے ہے۔
-
آپ بتا سکتے ہیں کہ اِس جواب کا ہماری زندگی پر کیا اثر ہوتا ہے۔
-
آپ بتا سکتے ہیں کہ پیراگراف میں دی گئی معلومات کو کیسے اِستعمال کِیا جا سکتا ہے۔
-
آپ مختصراً کوئی ایسا تجربہ بتا سکتے ہیں جس سے کوئی اہم نکتہ اَور واضح ہو جائے۔