پاک کلام سے سنہری باتیں : امثال 12-16
حکمت سونے سے بہتر ہے
خدا کی طرف سے ملنے والی حکمت یعنی دانشمندی اِتنی بیشقیمت کیوں ہے؟ جو شخص یہ دانشمندی حاصل کر لیتا ہے، وہ بُرے کاموں سے بچ سکتا ہے اور زندگی حاصل کر سکتا ہے۔ اِس دانشمندی کا اُس شخص کی سوچ، باتچیت اور کاموں پر بہت اچھا اثر ہوتا ہے۔
دانشمند شخص غرور نہیں کرتا
-
ایک دانشمند شخص اِس بات کو تسلیم کرتا ہے کہ یہوواہ خدا دانشمندی کا سرچشمہ ہے۔
-
جن لوگوں کو کوئی کامیابی یا ذمےداری ملتی ہے، خاص طور پر اُنہیں خبردار رہنا چاہیے کہ کہیں اُن کے اندر غرور پیدا نہ ہو جائے۔
دانشمند شخص کی باتوں سے دوسروں کو فائدہ ہوتا ہے
-
ایک دانشمند شخص دوسروں کی خوبیوں پر غور کرتا اور اُن کی تعریف کرتا ہے۔
-
ایک دانشمند شخص نہ تو تلخ باتیں کرتا ہے اور نہ ہی بحثبازی کرتا ہے۔ اُس کی باتیں شہد کی طرح میٹھی ہوتی ہیں اور دوسروں کا دل جیت لیتی ہیں۔