پاک کلام سے سنہری باتیں : امثال 1-6
سارے دل سے یہوواہ پر بھروسا کریں
صرف یہوواہ ہی وہ ہستی ہے جس پر ہم پورا بھروسا کر سکتے ہیں۔ جب ہم اُس کے نام کے مطلب پر غور کرتے ہیں تو اِس بات پر ہمارا بھروسا مضبوط ہوتا ہے کہ وہ اپنے ہر وعدے کو پورا کرنے کی طاقت رکھتا ہے۔ یہوواہ خدا پر بھروسا مضبوط کرنے کا ایک اہم طریقہ دُعا ہے۔ امثال کی کتاب کے تیسرے باب میں ہمیں یقین دِلایا گیا ہے کہ اگر ہم یہوواہ خدا پر بھروسا کریں گے تو وہ ’ہماری رہنمائی کرے گا۔‘
جو شخص اپنی نگاہ میں دانشمند بنتا ہے . . .
-
وہ فیصلہ کرنے سے پہلے یہوواہ خدا سے رہنمائی نہیں مانگتا۔
-
وہ اپنی سوچ یا دُنیا کی سوچ پر بھروسا کرتا ہے۔
جو شخص یہوواہ پر بھروسا کرتا ہے . . .
-
وہ اُس کی قربت حاصل کرنے کے لیے بائبل کا مطالعہ کرتا ہے، اِس پر سوچ بچار کرتا ہے اور دُعا کرتا ہے۔
-
وہ اُس کی رہنمائی حاصل کرنے کے لیے فیصلے کرنے سے پہلے بائبل کے اصولوں پر غور کرتا ہے۔
□ پہلے مَیں اپنی مرضی سے فیصلہ کرتا ہوں۔ |
□ پہلے مَیں یہوواہ کی رہنمائی حاصل کرنے کے لیے اُس سے دُعا کرتا ہوں اور بائبل کا مطالعہ کرتا ہوں۔ |
پھر مَیں یہوواہ سے دُعا کرتا ہوں کہ وہ اِس فیصلے کو کامیاب کرے۔ |
پھر مَیں بائبل کے اصولوں کے مطابق فیصلہ کرتا ہوں۔ |