پاک کلام سے سنہری باتیں : امثال 22-26
”لڑکے کی اُس راہ میں تربیت کر جس پر اُسے جانا ہے“
امثال کی کتاب میں والدین کے لیے بہت اچھے مشورے ہیں۔ اگر درخت کی ایک ڈالی کو کسی خاص رُخ پر موڑ دیا جائے تو یہ اُسی رُخ پر بڑھتی ہے۔ اِسی طرح بچوں کی تربیت کرنے سے اِس بات کا زیادہ اِمکان ہوتا ہے کہ وہ بڑے ہو کر بھی یہوواہ خدا کی خدمت کرنے کی طرف مائل ہوں۔
-
بچوں کی اچھی تربیت کے لیے وقت اور کوشش درکار ہے۔
-
والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں کے لیے اچھی مثال قائم کریں، اُنہیں نصیحت کریں اور سمجھداری سے اُن کی تربیت، حوصلہافزائی اور اِصلاح کریں۔
-
تربیت کرنے کا مطلب ہے کہ پیار سے بچوں کی اِصلاح کی جائے تاکہ اُن کا دلودماغ صحیح باتوں پر رہے۔
-
والدین کو بچوں کی تربیت کرنے کے لیے فرق فرق طریقے اپنانے پڑ سکتے ہیں۔