پیشکش کے لیے تجاویز
مینارِنگہبانی
سوال: ہم سب کو اکثر تسلی کی ضرورت پڑتی ہے۔ لیکن ہمیں تسلی کہاں سے مل سکتی ہے؟
آیت: 2-کُر 1:3، 4
پیشکش: اِس رسالے میں بتایا گیا ہے کہ خدا ہمیں تسلی کیسے دیتا ہے۔
پاک کلام سے سچائی سکھائیں
سچائی: جب اِنسان مر جاتا ہے تو اُس کا وجود ختم ہو جاتا ہے۔ اِس لیے ہمیں اِس بات سے ڈرنا نہیں چاہیے کہ مرنے کے بعد ہمارے ساتھ کیا ہوگا۔ یسوع مسیح نے کہا کہ موت، نیند کی طرح ہے۔ جس طرح اُنہوں نے لعزر کو زندہ کِیا اُسی طرح وہ ہمارے اُن عزیزوں کو زندہ کریں گے جو موت کی وجہ سے ہم سے بچھڑ گئے ہیں۔—ایو 14:14۔
اِجلاس کا دعوتنامہ
پیشکش: مَیں آپ کو پاک کلام پر مبنی ایک تقریر سننے کی دعوت دینا چاہتا ہوں۔ یہ تقریر یہوواہ کے گواہوں کی مقامی عبادتگاہ میں ہوگی۔ [اِجلاس کا دعوتنامہ دیں اور ہفتے کے آخر میں ہونے والے اِجلاس کے وقت اور جگہ کے بارے میں بتائیں۔ تقریر کا عنوان بھی بتائیں۔]
سوال: کیا آپ پہلے کبھی یہوواہ کے گواہوں کی عبادتگاہ میں گئے ہیں؟ [اگر مناسب ہو تو ویڈیو ہماری عبادتگاہوں میں کیا ہوتا ہے؟ دِکھائیں۔]
اپنی پیشکش بنائیں
پیچھے دیے گئے نمونے کے مطابق اپنی پیشکش بنائیں۔