”تمہارے بیٹے بیٹیاں نبوّت کریں گے“
مسحشُدہ مسیحی نبوّت کا کام کرتے ہیں۔ وہ ایسا کیسے کرتے ہیں؟ وہ لوگوں کو ”خدا کے شاندار کاموں کے بارے میں“ بتاتے ہیں اور اُنہیں ”بادشاہت کی خوشخبری“ سناتے ہیں۔ (اعما 2:11، 17-21؛ متی 24:14) مسیح کی اَور بھی بھیڑیں اِس کام میں مسحشُدہ مسیحیوں کا ہاتھ بٹاتی ہیں اور یوں اُن کی حمایت کرتی ہیں۔
’یہوواہ کا نام لینے‘ کا کیا مطلب ہے؟
-
اُس کے نام سے واقف ہونا۔
-
اُس کے نام کا احترام کرنا۔
-
اُس پر بھروسا کرنا۔
خود سے پوچھیں: ”مَیں نبوّت کرنے کے کام میں مسحشُدہ مسیحیوں کا ساتھ کیسے دے سکتا ہوں؟“