ملاوی میں بہن بھائی بڑے پیار سے ایک دوسرے سے مل رہے ہیں۔‏

مسیحی زندگی اور خدمت —اِجلاس کا قاعدہ اکتوبر 2018ء

بات‌چیت کے لیے تجاویز

اِس بارے میں بات‌چیت شروع کرنے اور جاری رکھنے کے لیے تجاویز کہ اِنسانوں پر مصیبتیں کیوں آتی ہیں اور خدا اِس حوالے سے کیا کرے گا

پاک کلام سے سنہری باتیں

یسوع مسیح اپنی بھیڑوں کی دیکھ‌بھال کرتے ہیں

یسوع مسیح اچھے چرواہے ہیں۔‏ وہ اپنی بھیڑوں کو ذاتی طور پر جانتے ہیں یعنی اُن کی ضرورتوں،‏ کمزوریوں اور خوبیوں سے واقف ہیں۔‏

پاک کلام سے سنہری باتیں

یسوع مسیح کی طرح ہمدرد بنیں

یسوع مسیح نے دوسروں کے لیے جو ترس اور ہمدردی محسوس کی،‏ وہ اِتنی خاص کیوں تھی؟‏

پاک کلام سے سنہری باتیں

‏”‏مَیں نے آپ کے لیے مثال قائم کی ہے“‏

یسوع مسیح نے رسولوں کو سکھایا کہ وہ خاکسار بنیں اور اپنے بہن بھائیوں کے لیے وہ کام بھی کریں جنہیں معمولی خیال کِیا جاتا ہے۔‏

مسیحیوں کے طور پر زندگی

محبت سچے مسیحیوں کی پہچان ہے—‏خودغرضی اور غصے سے بچیں

مسیح جیسی محبت ظاہر کرنے کے لیے ہمیں دوسروں کے فائدے کا سوچنا ہوگا اور غصے میں بھڑکنے سے بچنا ہوگا۔‏

پاک کلام سے سنہری باتیں

‏”‏آپ دُنیا کا حصہ نہیں ہیں“‏

یسوع مسیح کے پیروکاروں کو حوصلے یا دلیری کی ضرورت ہوگی تاکہ وہ اپنے اِردگِرد موجود دُنیا کے لوگوں کی سوچ اور کاموں سے آلودہ نہ ہوں۔‏

مسیحیوں کے طور پر زندگی

محبت سچے مسیحیوں کی پہچان ہے—‏اِتحاد برقرار رکھیں

متحد رہنے کے لیے ہمیں دوسروں کی خوبیوں پر دھیان دینا چاہیے اور اُنہیں دل سے معاف کرنا چاہیے۔‏

پاک کلام سے سنہری باتیں

یسوع مسیح نے سچائی کے بارے میں گواہی دی

یسوع مسیح کے شاگردوں کے طور پر ہم بھی اپنی باتوں اور کاموں سے سچائی کے بارے میں گواہی دیتے ہیں۔‏

مسیحیوں کے طور پر زندگی

محبت سچے مسیحیوں کی پہچان ہے—‏سچائی سے خوش ہوں

ہمیں جھوٹ اور بُرائی سے بھری دُنیا میں رہنے کے باوجود سچائی کے بارے میں گواہی دینی چاہیے اور اِس سے خوش ہونا چاہیے۔‏