مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

مسیحیوں کے طور پر زندگی

محبت سچے مسیحیوں کی پہچان ہے—‏خودغرضی اور غصے سے بچیں

محبت سچے مسیحیوں کی پہچان ہے—‏خودغرضی اور غصے سے بچیں

یہ کیوں ضروری ہے؟‏ یسوع مسیح نے بتایا کہ محبت اُن کے شاگردوں کی پہچان ہوگی۔‏ (‏یوح 13:‏34،‏ 35‏)‏ مسیح جیسی محبت ظاہر کرنے کے لیے ہمیں دوسروں کے فائدے کا سوچنا ہوگا اور غصے میں بھڑکنے سے بچنا ہوگا۔‏—‏1-‏کُر 13:‏5‏۔‏

آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏

  • جب کسی کی بات یا کام سے آپ کو دُکھ پہنچتا ہے تو رُک کر سوچیں کہ اُس نے ایسا کیوں کِیا اور آپ کے ردِعمل کے کیا نتائج نکل سکتے ہیں۔‏—‏امثا 19:‏11‏۔‏

  • یاد رکھیں کہ ہم سب عیب‌دار ہیں اور کبھی کبھار ایسی باتیں یا کام کر بیٹھتے ہیں جن پر بعد میں ہمیں پچھتاوا ہوتا ہے۔‏

  • اِختلافات کو فوراً دُور کر لیں۔‏

ویڈیو ‏”‏ ‏’‏آپس میں محبت رکھیں‘‏—‏خودغرضی اور غصے سے بچیں‏“‏ کو دیکھیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:‏

  • بھائی ہیری نے بھائی ٹام کی تجویز پر شدید ردِعمل کیسے ظاہر کِیا؟‏

  • جب بھائی ٹام نے رُک کر سوچا تو وہ غصے کا اِظہار کرنے سے کیسے بچ گئے؟‏

  • بھائی ٹام کے نرمی سے جواب دینے سے صورتحال مزید بگڑنے سے کیسے بچ گئی؟‏

جب ہمیں غصہ دِلایا جاتا ہے تو ہم پُرسکون رہنے سے کلیسیا کو کیسے فائدہ پہنچاتے ہیں؟‏