مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

مسیحیوں کے طور پر زندگی

محبت سچے مسیحیوں کی پہچان ہے—‏سچائی سے خوش ہوں

محبت سچے مسیحیوں کی پہچان ہے—‏سچائی سے خوش ہوں

یہ کیوں ضروری ہے؟‏ یسوع مسیح کی مثال پر عمل کرتے ہوئے ہمیں خدا کے مقاصد کے متعلق سچائی کے بارے میں گواہی دینی چاہیے۔‏ (‏یوح 18:‏37‏)‏ اِس کے علاوہ ہمیں جھوٹ اور بُرائی سے بھری دُنیا میں رہنے کے باوجود سچائی سے خوش ہونا چاہیے،‏ سچ بولنا چاہیے اور اُن باتوں پر دھیان دینا چاہیے جو سچی ہیں۔‏—‏1-‏کُر 13:‏6؛‏ فل 4:‏8‏۔‏

آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏

  • یہ عزم کریں کہ آپ نہ تو دوسروں کے بارے میں ایسی باتیں سنیں گے جن سے اُن کی بدنامی ہو اور نہ ہی اِنہیں پھیلائیں گے۔‏—‏1-‏تھس 4:‏11‏۔‏

  • دوسروں کی مصیبت پر خوش نہ ہوں۔‏

  • مثبت اور حوصلہ‌افزا باتوں سے خوش ہوں۔‏

ویڈیو ‏”‏ ‏’‏آپس میں محبت رکھیں‘‏—‏بدکاری سے نہیں بلکہ راستی سے خوش ہوں‏“‏ کو دیکھیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:‏

  • ڈیبی کس لحاظ سے ”‏بُرائی سے خوش“‏ ہو رہی تھیں؟‏

  • ایلس نے ڈیبی کے ساتھ اپنی بات‌چیت کا رُخ مثبت باتوں کی طرف کیسے موڑا؟‏

  • کچھ اچھی باتیں کون سی ہیں جن پر ہم بات‌چیت کر سکتے ہیں؟‏

بُرائی سے نہیں بلکہ سچائی سے خوش ہوں۔‏