مسیحیوں کے طور پر زندگی
نوجوانو! کیا یہوواہ آپ کا سب سے اچھا دوست ہے؟
آپ کے خیال میں ایک دوست میں کون سی خوبیاں ہونی چاہئیں؟ شاید آپ کہیں کہ ”ایک دوست کو وفادار، مہربان اور کُھلے دل والا ہونا چاہیے۔“ یہوواہ میں یہ ساری خوبیاں ہیں۔ (خر 34:6؛ اعما 14:17) جب اُس کے دوست اُس سے دُعا کرتے ہیں تو وہ اُن کی دُعاؤں کو سنتا ہے اور مشکل وقت میں اُن کی مدد کرتا ہے۔ (زبور 18:19، 35) وہ اپنے دوستوں کو معاف کر دیتا ہے۔ (1-یوح 1:9) یہوواہ واقعی اپنے دوستوں کا بڑا اچھا دوست ہے!
آپ یہوواہ کے دوست کیسے بن سکتے ہیں؟ یہوواہ کے دوست بننے کے لیے اُس کے کلام کو پڑھ کر اُس کے بارے میں سیکھیں۔ اُسے اپنے دل کی بات بتائیں۔ (زبور 62:8؛ 142:2) ثابت کریں کہ آپ اُن چیزوں کی قدر کرتے ہیں جو یہوواہ کے لیے بہت اہم ہیں جیسے کہ اُس کا بیٹا، اُس کی بادشاہت اور مستقبل کے بارے میں اُس کے وعدے۔ دوسروں کو بھی اُس کے بارے میں بتائیں۔ (اِست 32:3) اگر آپ یہوواہ کے قریبی دوست بنیں گے تو وہ ہمیشہ تک آپ کا دوست رہے گا۔—زبور 73:25، 26، 28۔
ویڈیو ”نوجوانو! آزما کر دیکھیں کہ یہوواہ کتنا اچھا ہے“ کو دیکھیں اور پھر نیچے دیے گئے سوالوں کے جواب دیں:
-
آپ کیا کر سکتے ہیں تاکہ آپ یہوواہ کے لیے اپنی زندگی کو وقف کرنے اور بپتسمہ لینے کے لیے تیار ہو جائیں؟
-
کلیسیا میں بہن بھائی آپ کی مدد کیسے کر سکتے ہیں تاکہ آپ یہوواہ کی خدمت کر سکیں؟
-
مُنادی کا کام کرنے سے یہوواہ کے ساتھ آپ کا رشتہ کیوں مضبوط ہوگا؟
-
آپ کس کس طرح سے یہوواہ کی خدمت کر سکتے ہیں؟
-
آپ کو یہوواہ کی کون سی خوبی بہت پسند ہے؟