مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

پاک کلام سے سنہری باتیں | خروج 33-‏34

یہوواہ کی وہ خوبیاں جن کی وجہ سے ہم اُس کے قریب ہو جاتے ہیں

یہوواہ کی وہ خوبیاں جن کی وجہ سے ہم اُس کے قریب ہو جاتے ہیں

34:‏5-‏7

موسیٰ یہوواہ خدا کی خوبیوں سے واقف تھے اِس لیے وہ بنی‌اِسرائیل کے ساتھ صبر سے پیش آ پائے۔‏ اگر ہم بھی یہوواہ کی خوبیوں سے اچھی طرح واقف ہوں گے تو ہم بھی اپنے ہم‌ایمانوں کے ساتھ صبر سے پیش آ پائیں گے۔‏

  • ‏”‏رحیم اور مہربان“‏:‏ یہوواہ اپنے بندوں سے بڑے پیار سے پیش آتا ہے اور اُن کی فکر کرتا ہے بالکل ویسے ہی جیسے ماں باپ اپنے بچوں سے بڑے پیار سے پیش آتے ہیں اور اُن کی فکر کرتے ہیں۔‏

  • ‏”‏قہر کرنے میں دھیما“‏:‏ یہوواہ خدا اپنے بندوں سے صبر سے پیش آتا ہے،‏ اُنہیں معاف کرتا ہے اور اُنہیں اپنی غلطیاں سدھارنے کا موقع دیتا ہے۔‏

  • ‏”‏شفقت اور وفا میں غنی“‏:‏ یہوواہ اپنے بندوں سے اٹوٹ محبت کرتا ہے تاکہ اُن کے ساتھ اُس کا رشتہ ہمیشہ تک قائم رہ سکے۔‏

خود سے پوچھیں:‏ ‏”‏مَیں یہوواہ کی طرح دوسروں کے ساتھ رحم اور مہربانی سے کیسے پیش آ سکتا ہوں؟‏“‏