مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

مسیحیوں کے طور پر زندگی

یہوواہ کے ساتھ اپنے رشتے کی قدر کریں

یہوواہ کے ساتھ اپنے رشتے کی قدر کریں

یہوواہ کے گواہوں کے طور پر ہمارے پاس ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔‏ ہم نے اپنی زندگی یہوواہ کے لیے وقف کر کے بپتسمہ لیا ہے اور یہوواہ کے ساتھ ہمارا ایک قریبی رشتہ ہے جسے ہم مسلسل اَور مضبوط کر سکتے ہیں۔‏ یہوواہ ہمیں اپنے بیٹے کے ذریعے اپنے قریب لایا ہے۔‏ (‏یوح 6:‏44‏)‏ وہ ہماری دُعائیں سنتا ہے۔‏—‏زبور 34:‏15‏۔‏

ہم خدا کے ساتھ اپنے اِس بیش‌قیمت رشتے کی حفاظت کیسے کر سکتے ہیں؟‏ اِس کا ایک طریقہ یہ ہے کہ ہم وہ گُناہ نہ کریں جو بنی‌اِسرائیل نے کیے تھے۔‏ اُنہوں نے یہوواہ کے ساتھ عہد باندھ کر ایک رشتہ قائم کِیا تھا لیکن تھوڑی دیر بعد ہی اُنہوں نے سونے کا ایک بچھڑا بنایا اور بُت‌پرستی کرنے لگے۔‏ (‏خر 32:‏7،‏ 8؛‏ 1-‏کُر 10:‏7،‏ 11،‏ 14‏)‏ ہمیں خود سے پوچھنا چاہیے:‏ ”‏جب مَیں کوئی غلط کام کرنے کا آزمائش میں پڑتا ہوں تو مَیں کیا کرتا ہوں؟‏ مَیں جو کچھ کرتا ہوں،‏ کیا اُس سے ثابت ہوتا ہے کہ مَیں یہوواہ کے ساتھ اپنے رشتے کی قدر کرتا ہوں؟‏“‏ اگر ہم یہوواہ سے گہری محبت کریں گے تو ہم اُن کاموں سے دُور رہ پائیں گے جن سے اُسے نفرت ہے۔‏—‏زبور 97:‏10‏۔‏

ویڈیو ‏”‏یہوواہ کے ساتھ اپنے رشتے کی حفاظت کریں“‏ ‏(‏کُل 3:‏5‏)‏ کو دیکھیں اور پھر نیچے دیے گئے سوالوں کے جواب دیں:‏

  • لالچ کیا ہوتا ہے؟‏

  • ہمیں لالچ اور بُت‌پرستی سے کیوں بچنا چاہیے؟‏

  • حرام‌کاری اور بُت‌پرستی کس لحاظ سے ایک جیسی ہیں؟‏

  • جن لوگوں کو خدا کی تنظیم میں فرق فرق ذمےداریاں دی گئی ہیں،‏ خاص طور پر اُنہیں اپنے جیون ساتھی کی ضروریات کو کیوں پورا کرنا چاہیے؟‏