مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

مسیحیوں کے طور پر زندگی

گواہی دینے کے کام میں اپنی مہارتوں کو نکھاریں—بائبل کورس کرنے والوں کی مدد کریں تاکہ وہ اپنی زندگی کو یہوواہ کے لیے مخصوص کریں اور بپتسمہ لیں

گواہی دینے کے کام میں اپنی مہارتوں کو نکھاریں—بائبل کورس کرنے والوں کی مدد کریں تاکہ وہ اپنی زندگی کو یہوواہ کے لیے مخصوص کریں اور بپتسمہ لیں

یہ مہارت پیدا کرنا ضروری کیوں ہے؟‏ اگر بائبل کورس کرنے والا شخص یہوواہ خدا کی خوشنودی حاصل کرنا چاہتا ہے تو لازمی ہے کہ وہ اپنی زندگی اُس کے لیے مخصوص کرے اور بپتسمہ لے۔‏ (‏1-‏پطر 3:‏21‏)‏ یہوواہ خدا کے لیے اپنی زندگی مخصوص کرنے کے بعد جب وہ شخص اُس کی مرضی کے مطابق چلتا رہتا ہے تو وہ یہوواہ خدا کی قربت میں رہتا ہے۔‏ (‏زبور 91:‏1،‏ 2‏)‏ یہوواہ خدا کے لیے اپنی زندگی مخصوص کرنے کا مطلب کسی اِنسان،‏ کام یا تنظیم کے لیے اپنی زندگی مخصوص کرنا نہیں ہے۔‏ اِس لیے ضروری ہے کہ بائبل کورس کرنے والا شخص اپنے دل میں یہوواہ خدا کے لیے محبت اور قدر پیدا کرے۔‏—‏روم 14:‏7،‏ 8‏۔‏

آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏

  • بائبل کورس کراتے وقت اِس بات پر توجہ دِلائیں کہ جس مواد پر غور کِیا جا رہا ہے،‏ اُس سے یہوواہ خدا کے بارے میں کیا پتہ چلتا ہے۔‏ بائبل کورس کرنے والے شخص کی حوصلہ‌افزائی کریں کہ وہ روزانہ بائبل کو پڑھے اور ”‏ہر وقت“‏ دُعا کِیا کرے۔‏—‏1-‏تھس 5:‏17؛‏ یعقو 4:‏8‏۔‏

  • جس شخص کو آپ بائبل کورس کرا رہے ہیں اُس کی حوصلہ‌افزائی کریں کہ وہ یہوواہ کے لیے اپنی زندگی کو مخصوص کرنے اور بپتسمہ لینے کا منصوبہ بنائے۔‏ اِس منصوبے کو پورا کرنے کے لیے چھوٹے چھوٹے منصوبوں میں اُس کی مدد کریں جیسے کہ اِجلا‌سوں میں جواب دینا یا اپنے آس پڑوس میں اور کام کی جگہ پر گواہی دینا۔‏ یاد رکھیں کہ یہوواہ خدا کسی کو مجبور نہیں کرتا کہ وہ اُس کی خدمت کرے۔‏ ہر شخص کو یہ فیصلہ کرنے کی آزادی ہے کہ وہ یہوواہ خدا کی خدمت کرے گا یا نہیں۔‏—‏اِست 30:‏19،‏ 20‏۔‏

  • بائبل کورس کرنے والے شخص کی حوصلہ‌افزائی کرتے رہیں کہ وہ یہوواہ کو خوش کرنے اور بپتسمہ لینے کے لیے اپنی زندگی کو بائبل کے اصولوں کے مطابق ڈھالے۔‏ (‏امثا 27:‏11‏)‏ بعض عادتیں ایسی ہوتی ہیں جنہیں چھوڑنا مشکل ہوتا ہے۔‏ اِس لیے شاید آپ کو اُس شخص کی مسلسل مدد کرنی پڑے تاکہ وہ پُرانی شخصیت کو اُتار کر نئی شخصیت کو پہن لے۔‏ (‏اِفس 4:‏22-‏24‏)‏ اُس کے ساتھ مینارِنگہبانی سے مضامین کے سلسلے ”‏پاک کلام کی تعلیم زندگی سنوارتی ہے“‏ میں سے کچھ مضامین پر بات‌چیت کریں۔‏

  • اُسے بتائیں کہ یہوواہ خدا کی خدمت کرنے سے آپ کو کتنی خوشی ملی ہے۔‏—‏یسع 48:‏17،‏ 18‏۔‏