پاک کلام سے سنہری باتیں | زبور 87-91
حقتعالیٰ کے پردے میں رہیں
یہوواہ کے ’پردے‘ میں رہنے سے ہم روحانی طور پر محفوظ رہتے ہیں۔
-
یہوواہ کے پردے میں رہنے کے لیے لازمی ہے کہ ہم اپنی زندگی یہوواہ کے لیے مخصوص کریں اور بپتسمہ لیں۔
-
جو لوگ یہوواہ پر بھروسا نہیں کرتے، وہ اُس کے پردے میں نہیں رہ سکتے۔
-
جو لوگ یہوواہ کے پردے میں رہتے ہیں، وہ کسی بھی بات یا شخص کی وجہ سے یہوواہ پر اپنے بھروسے اور اُس کے لیے اپنی محبت کو کم نہیں ہونے دیتے۔
”صیاد“ ہمیں پھندے میں پھنسانے کی کوشش کرتا ہے۔
-
پرندے بہت چالاک ہوتے ہیں اِس لیے اُنہیں جال میں پھنسانا آسان نہیں ہوتا۔
-
صیاد یعنی پرندوں کا شکاری بڑے غور سے اُن کی عادتوں کا جائزہ لیتا ہے اور اُنہیں پھنسانے کے لیے طرح طرح کے جال بچھاتا ہے۔
-
شیطان ایک صیاد کی طرح ہے جو خدا کے بندوں کا جائزہ لیتا اور اُنہیں خدا سے دُور کرنے کے لیے جال بچھاتا ہے۔
شیطان کے خطرناک پھندوں میں سے چار یہ ہیں:
-
اِنسانوں کا ڈر
-
دُنیا کی چیزوں کی خواہش
-
غلط تفریح
-
دوسروں سے اَنبن