پاک کلام سے سنہری باتیں | زبور 102-105
یہوواہ خدا یاد رکھتا ہے کہ ہم خاک ہیں
داؤد نے مثالیں دے کر بتایا کہ یہوواہ خدا کس قدر رحیم ہے۔
-
جس طرح ہم تاروں بھرے آسمان اور زمین کے درمیان فاصلے کا اندازہ نہیں لگا سکتے اُسی طرح ہم یہوواہ خدا کی محبت اور شفقت کی اِنتہا کا اندازہ نہیں لگا سکتے۔
-
جتنا دُور مشرق مغرب سے ہے اُتنا ہی دُور یہوواہ خدا ہماری خطاؤں کو ہم سے کر دیتا ہے یعنی اِتنا دُور کہ ہم اِس کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔
-
جس طرح ایک شفیق باپ اپنے دُکھی بیٹے کے لیے پیار ظاہر کرتا ہے اُسی طرح یہوواہ خدا بھی ایسے شخص کے لیے رحم دِکھاتا ہے جو اپنے گُناہوں پر اِنتہائی شرمندہ ہے۔