مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

مسیحیوں کے طور پر زندگی

پاک کلام سے سچائی سکھائیں

پاک کلام سے سچائی سکھائیں

ستمبر کے مہینے سے زندگی اور خدمت والے اِجلاس کے قاعدے میں پیشکش کے لیے تجاویز میں ایک نیا حصہ شامل کِیا جائے گا جس کا عنوان ہوگا:‏ ”‏پاک کلام سے سچائی سکھائیں۔‏“‏ اِس حصے کے ذریعے ہمیں یہ تربیت دی جائے گی کہ ہم ایک سوال اور ایک آیت کے ذریعے دوسروں کو بائبل سے ایک سادہ سی سچائی کیسے سکھا سکتے ہیں۔‏

اگر ہمیں لگتا ہے کہ صاحبِ‌خانہ ہمارے پیغام میں دلچسپی لے رہا ہے تو ہم اگلی ملا‌قات کی بنیاد ڈالنے کے لیے اُسے اپنی کوئی کتاب یا رسالہ دے سکتے ہیں یا jw.org سے ہماری کوئی ویڈیو دِکھا سکتے ہیں۔‏ اِس حصے میں پیشکش کے لیے تجاویز  اور پہلی ملا‌قات،‏ واپسی ملا‌قات اور بائبل کورس والے حصے کتاب پاک کلام کی تعلیم حاصل کریں کے ابواب کے خلا‌صوں پر مبنی ہوں گے۔‏ اِن خلا‌صوں میں کچھ اَور سوال اور آیتیں بھی دی گئی ہیں جنہیں ہم واپسی ملا‌قات کرنے یا صرف خدا کے کلام کے ذریعے بائبل کورس کرانے کے لیے اِستعمال کر سکتے ہیں۔‏

صرف ایک ہی راستہ ہے جو زندگی کو پہنچاتا ہے۔‏ (‏متی 7:‏13،‏ 14‏)‏ چونکہ جن لوگوں کو ہم گواہی دیتے ہیں اُن کا تعلق مختلف مذہبوں اور پس‌منظر سے ہوتا ہے اِس لیے ہمیں اپنے پیغام کو ہر شخص کی دلچسپی کے مطابق ڈھالنا چاہیے۔‏ (‏1-‏تیم 2:‏4‏)‏ جب ہم بائبل کے مختلف موضوعات سے اچھی طرح واقف ہو جائیں گے اور ”‏سچائی کے کلام کو صحیح طور پر اِستعمال“‏ کرنے میں مہارت حاصل کر لیں گے تو ہمیں بہت خوشی ملے گی اور ہم اچھی طرح سے دوسروں کو سچائی سکھا سکیں گے۔‏—‏2-‏تیم 2:‏15‏۔‏