دس پاؤ چاندی کی مثال سے سبق
اِس مثال کے فرق فرق پہلو کس کی طرف اِشارہ کرتے ہیں؟
-
مالک سے مُراد یسوع مسیح ہیں۔
-
. غلاموں سے مُراد یسوع کے مسحشُدہ شاگرد ہیں۔
-
جو چاندی مالک نے اپنے غلاموں کو دی، اُس سے مُراد شاگرد بنانے کا شاندار اعزاز ہے۔
اِس مثال میں مسیح کے مسحشُدہ شاگردوں کو آگاہ کِیا گیا ہے کہ اگر وہ بُرے غلام کی طرح بنیں گے تو اُن کے ساتھ کیا ہوگا۔ یسوع مسیح اپنے شاگردوں سے یہ توقع کرتے ہیں کہ وہ دلوجان سے اپنا مال یعنی اپنا وقت، توانائی اور پیسہ مزید شاگرد بنانے کے لیے اِستعمال کریں۔
مَیں شاگرد بنانے کے کام کے حوالے سے اُن مسحشُدہ مسیحیوں کی مثال پر کیسے عمل کر سکتا ہوں جو وفاداری سے اپنی ذمےداری نبھا رہے ہیں؟