مسیحیوں کے طور پر زندگی
یاد رکھیں کہ لُوط کی بیوی کے ساتھ کیا ہوا تھا
لُوط کی بیوی نے اُس وقت پیچھے مُڑ کر کیوں دیکھا جب وہ اپنے گھرانے کے ساتھ شہر سدوم کو چھوڑ کر بھاگ رہی تھی؟ پاک کلام میں اِس سلسلے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔ (پید 19:17، 26) یسوع مسیح نے جو آگاہی دی، اُس کے سیاقوسباق سے پتہ چلتا ہے کہ شاید وہ اُن چیزوں کے بارے میں سوچ رہی تھی جو وہ پیچھے چھوڑ آئی تھی۔ (لُو 17:31، 32) ہم کیا کر سکتے ہیں تاکہ ہم لُوط کی بیوی کی طرح خدا کی خوشنودی سے محروم نہ ہو جائیں؟ ہمیں دُنیا کی آسائشوں کی جستجو کو اپنی زندگی میں پہلا درجہ نہیں دینا چاہیے۔ (متی 6:33) یسوع مسیح نے کہا کہ ہم ”خدا اور دولت دونوں کے غلام نہیں بن سکتے۔“ (متی 6:24) لیکن اگر ہمیں لگے کہ مالودولت کی وجہ سے ہمارا دھیان خدا کی خدمت سے ہٹ رہا ہے تو ہم کیا کر سکتے ہیں؟ ہم یہوواہ خدا سے دانشمندی مانگ سکتے ہیں تاکہ ہم دیکھ سکیں کہ ہمیں اپنی زندگی میں کون سی تبدیلیاں کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم یہ تبدیلیاں کرنے کے لیے خدا سے حوصلہ اور ہمت بھی مانگ سکتے ہیں۔
تین حصوں پر مشتمل ڈرامہ REMEMBER THE WIFE OF LOT (یاد رکھیں کہ لُوط کی بیوی کے ساتھ کیا ہوا تھا) کو یاد کریں اور اِن سوالوں کے جواب دیں:
-
زیادہ پیسہ کمانے کے دباؤ کا گلوریا کی سوچ، باتوں اور کاموں پر کیا اثر ہوا؟
-
لُوط کی بیوی ہمارے لیے عبرت کی مثال کیوں ہے؟
-
جان اور اُن کے گھرانے کو بائبل کے اصولوں پر عمل کرنے سے کیا فائدہ ہوا؟
-
اینا کے ساتھ کام کرنے والوں نے خدا کی خدمت کے حوالے سے اینا کی سوچ پر کیا اثر ڈالا؟
-
اگر ہم پر روپے پیسے کو اپنی زندگی میں پہلا درجہ دینے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے تو ہمیں دلیری کی ضرورت کیوں ہے؟
-
برائن اور گلوریا نے دوبارہ سے خدا کی خدمت کو اپنی زندگی میں پہلا درجہ دینا کیسے شروع کِیا؟
-
اِس ڈرامے میں پاک کلام کے کن اصولوں کو نمایاں کِیا گیا ہے؟