مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

مسیحیوں کے طور پر زندگی

نوجوانو!‏ ”‏شوق سے اچھے کام“‏ کریں

نوجوانو!‏ ”‏شوق سے اچھے کام“‏ کریں

طِطُس کے نام خط میں پولُس نے نوجوانوں کو جن میں طِطُس بھی شامل تھے،‏ نصیحت کی کہ وہ ”‏ہر معاملے میں اچھے کام کر کے اچھی مثال قائم“‏ کرنے کی کوشش کریں۔‏ (‏طط 2:‏6،‏ 7‏)‏ دوسرے باب میں آگے چل کر پولُس کہتے ہیں کہ یہوواہ کے بندوں کو پاک کِیا جا رہا ہے تاکہ وہ ”‏شوق سے اچھے کام“‏ کریں۔‏ (‏طط 2:‏14‏)‏ اِن میں سے ایک اچھا کام خدا کی بادشاہت کی مُنادی کرنا اور اِس کے بارے میں تعلیم دینا ہے۔‏ اگر آپ نوجوان ہیں تو کیا آپ مددگار پہل‌کار یا پہل‌کار کے طور پر خدمت کرنے کے لیے اپنی طاقت اور توانائی اِستعمال کر سکتے ہیں؟‏—‏امثا 20:‏29‏۔‏

اگر آپ پہل‌کار بننا چاہتے ہیں تو یہ سوچیں کہ اِس منصوبے کو پورا کرنے کے لیے آپ کو کیا کیا کرنے کی ضرورت ہے۔‏ (‏لُو 14:‏28-‏30‏)‏ مثلاً آپ کُل‌وقتی خدمت کے دوران اپنے خرچے کیسے پورے کریں گے؟‏ اور مُنادی کے گھنٹے کیسے پورے کریں گے؟‏ اِس سلسلے میں یہوواہ سے دُعا کریں۔‏ (‏زبور 37:‏5‏)‏ اپنے منصوبوں کے بارے میں اپنے امی ابو اور اُن پہل‌کاروں کے ساتھ بات کریں جو اچھی طرح اپنی خدمت انجام دے رہے ہیں۔‏ اور پھر اپنے منصوبوں کو پورا کرنے کے لیے قدم اُٹھائیں۔‏ آپ شوق سے یہوواہ کی خدمت کرنے کے لیے جو کوششیں کرتے ہیں،‏ وہ اُن پر برکت ضرور ڈالے گا۔‏

ویڈیو ‏”‏یہوواہ کی بڑائی کرنے والے نوجوان‏“‏ دیکھیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:‏

  • کچھ نوجوانوں کو پہل‌کار کے طور پر خدمت کرنے کے سلسلے میں کن مشکلات کا سامنا تھا اور اُنہوں نے اِن پر قابو کیسے پایا؟‏

  • والدین پہل‌کار بننے میں اپنے بچوں کی مدد کیسے کر سکتے ہیں؟‏

  • مُنادی کے لیے شیڈول بنانا ضروری کیوں ہے؟‏

  • کلیسیا کے بہن بھائی پہل‌کاروں کی مدد اور حوصلہ‌افزائی کیسے کر سکتے ہیں؟‏

  • پہل‌کاروں کو کون سی برکتیں ملتی ہیں؟‏

مَیں پہل‌کار بننے کا اپنا منصوبہ کیسے پورا کر سکتا ہوں؟‏