مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

15-‏21 جنوری

ایوب 36-‏37

15-‏21 جنوری

گیت نمبر 147 اور دُعا | اِبتدائی کلمات ‏(‏1 منٹ)‏

پاک کلام سے سنہری باتیں

1.‏ ہم ہمیشہ کی زندگی کے بارے میں خدا کے وعدے پر بھروسا کیوں رکھ سکتے ہیں؟‏

‏(‏10 منٹ)‏

یہوواہ ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ (‏ایو 36:‏26‏؛ ڈبلیو15 1/‏10 ص.‏ 13 پ.‏ 1-‏2‏)‏

یہوواہ میں زندگی کو قائم رکھنے کی حکمت اور طاقت ہے۔ (‏ایو 36:‏27، 28‏؛ م20.‏05 ص.‏ 22 پ.‏ 6‏)‏

یہوواہ نے ہمیں بتایا ہے کہ ہم ہمیشہ کی زندگی کیسے حاصل کر سکتے ہیں۔ (‏ایو 36:‏4،‏ 22؛‏ یوح 17:‏3‏)‏


ہمیشہ کی زندگی کے بارے میں یہوواہ کے وعدے کی وجہ سے ہم مشکلوں کا سامنا کر پاتے ہیں۔—‏عبر 6:‏19‏؛ م22.‏10 ص.‏ 28 پ.‏ 16‏۔‏

2.‏ سنہری باتوں کی تلاش

‏(‏10 منٹ)‏

  • ایو 37:‏20‏—‏پُرانے زمانے میں مشرقِ‌وسطیٰ میں اکثر خبریں اور معلومات ایک جگہ سے دوسری جگہ کیسے پہنچتی تھیں؟ (‏آئی‌ٹی-‏1 ص.‏ 492‏)‏

  • آپ ایوب 36-‏37 ابواب سے کون سی سنہری بات بتانا چاہیں گے؟‏

3.‏ تلاوت

شاگرد بنانے کی تربیت

4.‏ بات‌چیت شروع کرنا

‏(‏3 منٹ)‏ عوامی جگہوں پر گواہی دینا۔‏ (‏محبت دِکھائیں‏، سبق نمبر 3 نکتہ نمبر 3‏)‏

5.‏ بات‌چیت جاری رکھنا

‏(‏4 منٹ)‏ گھر گھر جا کر مُنادی کرنا‏۔ (‏محبت دِکھائیں،‏ سبق نمبر 2 نکتہ نمبر 5‏)‏

6.‏ اپنے عقیدوں کی وضاحت کرنا

‏(‏5 منٹ)‏ تقریر۔ ‏”‏اکثر پوچھے جانے والے سوال“‏ نمبر 57 پیراگراف نمبر 5-‏15‏—‏موضوع:‏ دوسری عالمی جنگ میں یہودیوں کے قتلِ‌عام کے دوران یہوواہ کے گواہوں کو کیوں اذیت دی گئی؟ (‏تعلیم اور تلاوت،‏ نکتہ نمبر 18‏)‏

مسیحیوں کے طور پر زندگی

گیت نمبر 49

7.‏ ایسی صورتحال کے لیے پہلے سے تیار رہیں جس میں آپ کو ہسپتال میں داخل ہونا پڑے یا آپریشن کرانا پڑے

‏(‏15 منٹ)‏ بات‌چیت۔ ایک بزرگ اِس حصے میں پیشوائی کرے۔‏

یہوواہ کی تنظیم نے ہمیں بہت سی سہولتیں دی ہیں جن کی مدد سے ہم خون کے اِستعمال کے حوالے سے یہوواہ کے حکم پر عمل کر سکتے ہیں۔ (‏اع 15:‏28، 29‏)‏ کیا آپ اِن سہولتوں سے فائدہ حاصل کر رہے ہیں؟‏

کارڈ ‏”‏خون سے میرے علاج کے سلسلے میں پیشگی ہدایات“‏ اور کارڈ ‏”‏شناخت‌نامہ“‏:‏ اِن کارڈز میں بتایا گیا ہے کہ مریض خون کے ذریعے علاج کے حوالے سے کیا چاہتا ہے۔ بپتسمہ‌یافتہ مبشر اپنی کلیسیا میں کتابوں کے شعبے کو دیکھنے والے بھائی سے اپنے لیے کارڈ ‏”‏خون سے میرے علاج کے سلسلے میں پیشگی ہدایات“‏ اور اپنے نابالغ بچوں کے لیے کارڈ ‏”‏شناخت‌نامہ“‏ بھی لے سکتے ہیں۔ ہمیں اِن کارڈز کو ہمیشہ اپنے پاس رکھنا چاہیے۔ اگر آپ نے ابھی تک یہ کارڈ پُر نہیں کِیا یا آپ کو اپنے کارڈ پر اپنی طرف سے دی گئی معلومات کو بدلنا ہے تو فوراً ایسا کریں۔‏

‏”‏حاملہ ماؤں کے لیے معلومات“‏ (‎S-401‎) اور ‏”‏آپریشن یا کیموتھراپی کرانے والے مریضوں کے لیے معلومات“‏ (‎S-407‎):‏ اِن دونوں دستاویز میں دی گئی معلومات کے ذریعے آپ علاج یا آپریشن کے حوالے سے پہلے سے ہی اچھی تیاری کر سکتے ہیں، اِس طرح کے علاج کے حوالے سے بھی جس میں خون لگوانے کے لیے کہا جا سکتا ہے۔ اگر آپ ماں بننے والی ہیں، آپ کا آپریشن ہے یا آپ کا کینسر کا علاج ہونا ہے تو اپنی صورتحال کے مطابق اِن دونوں میں سے کوئی دستاویز لے لیں۔‏

ہسپتال رابطہ کمیٹی (‏ایچ‌ایل‌سی)‏:‏ ہسپتال رابطہ کمیٹی میں کام کرنے والے بھائی ایسے لائق بزرگ ہوتے ہیں جنہیں خون کے بغیر علاج کے سلسلے میں ڈاکٹروں اور مبشروں کو معلومات دینے کی تربیت دی جاتی ہے۔ یہ بھائی آپ کے ڈاکٹر سے بات کر سکتے ہیں کہ وہ خون کے بغیر کس کس طرح سے آپ کا علاج کر سکتا ہے۔ ضرورت پڑنے پر وہ ایک ایسا ڈاکٹر ڈھونڈنے میں بھی آپ کی مدد کر سکتے ہیں جو خون کے بغیر آپ کا علاج کرنے کو تیار ہو۔ یہ بھائی ہر وقت مبشروں کی مدد کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں۔ اگر آپ کو کسی ایسی صورتحال کا سامنا ہے جس کی وجہ سے آپ کو ہسپتال میں داخل ہونا ہو، آپریشن کرانا ہو یا کوئی علاج کرانا ہو جیسے کہ کینسر کا علاج تو جتنی جلدی ہو سکے،‏ ہسپتال رابطہ کمیٹی کے بھائیوں سے رابطہ کریں پھر چاہے ایسا ہی کیوں نہ لگ رہا ہو کہ شاید آپ کو اِس صورتحال میں خون نہ لگوانا پڑے۔ جب کسی بہن کو پتہ چلتا ہے کہ وہ ماں بننے والی ہے تو اُسے بھی فوراً ہسپتال رابطہ کمیٹی سے رابطہ کرنا چاہیے۔ ضرورت پڑنے پر آپ اپنی کلیسیا کے کسی بزرگ سے ہسپتال رابطہ کمیٹی کے بھائیوں سے رابطے کی معلومات لے سکتے ہیں۔‏

ویڈیو ‏”‏ہسپتال رابطہ کمیٹیاں کیسے مدد کرتی ہیں؟“‏ چلائیں‏۔‏ پھر سامعین سے یہ سوال پوچھیں:‏

اگر آپ کو ہسپتال میں داخل ہونا پڑ سکتا ہے یا آپریشن کرانا پڑ سکتا ہے تو ہسپتال رابطہ کمیٹی آپ کی مدد کیسی کر سکتی ہے؟‏

8.‏ بائبل کا کلیسیائی مطالعہ

اِختتامی کلمات ‏(‏3 منٹ)‏ | گیت نمبر 6 اور دُعا