19-25 فروری
زبور 8-10
گیت نمبر 2 اور دُعا | اِبتدائی کلمات (1 منٹ)
1. ’اَے یہوواہ! مَیں تیری بڑائی کروں گا‘!
(10 منٹ)
یہوواہ ہم پر بڑا مہربان ہے۔ (زبو 8:3-6؛ م21.08 ص. 3 پ. 6)
ہم دوسروں کو یہوواہ کے شاندار کاموں کے بارے میں بتانے سے اُس کی بڑائی کرتے ہیں۔ (زبو 9:1؛ م20.05 ص. 23 پ. 10)
پورے دل سے گیت گانے سے بھی ہم یہوواہ کی بڑائی کرتے ہیں۔ (زبو 9:2؛ م22.04 ص. 7 پ. 13)
خود سے پوچھیں: ”مَیں اَور کن طریقوں سے یہوواہ کی بڑائی کر سکتا ہوں؟“
2. سنہری باتوں کی تلاش
(10 منٹ)
-
زبو 8:3—جب زبور لکھنے والے نے خدا کے ہاتھوں[یا ”اُنگلیوں،“ فٹنوٹ]کا ذکر کِیا تو وہ دراصل کس چیز کی طرف اِشارہ کر رہا تھا؟ (آئیٹی-1 ص. 832)
-
آپ 8-10 زبور سے کون سی سنہری باتیں بتانا چاہیں گے؟
3. تلاوت
(4 منٹ) زبو 10:1-18 (تعلیم اور تلاوت، نکتہ نمبر 11)
4. باتچیت شروع کرنا
(3 منٹ) گھر گھر جا کر مُنادی کرنا۔ وہ شخص آپ سے کہتا ہے کہ وہ خدا پر ایمان نہیں رکھتا۔ (محبت دِکھائیں، سبق نمبر 5 نکتہ نمبر 4)
5. باتچیت جاری رکھنا
(4 منٹ) موقع ملتے ہی گواہی دینا۔ پہلے کسی ملاقات پر اُس شخص نے آپ کو بتایا تھا کہ وہ خدا پر ایمان تو نہیں رکھتا لیکن وہ ایسے ثبوتوں پر غور کرنے کے لیے تیار ہے جن سے پتہ چلتا ہے کہ خدا ہے۔ (تعلیم اور تلاوت، نکتہ نمبر 7)
6. تقریر
(5 منٹ) م21.06 ص. 6-7 پ. 15-18—موضوع: اپنے طالبِعلم کی مدد کریں کہ وہ یہوواہ کی بڑائی کرے۔ (تعلیم اور تلاوت، نکتہ نمبر 10)
گیت نمبر 10
7. موقع ملتے ہی گواہی دینے کے لیے موقعے سے حساب سے بات شروع کریں
(10 منٹ) باتچیت۔
یہوواہ کی اَور زیادہ بڑائی کرنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ ہم اُن لوگوں کو گواہی دیں جن سے ہم روزمرہ کے کاموں کے دوران ملتے ہیں۔ (زبو 35:28) شاید شروع شروع میں ہم کسی کو موقع ملتے ہی گواہی دینے گھبرائیں۔ لیکن جب ہم سیکھ جاتے ہیں کہ ہم موقع ملتے ہی گواہی دینے کے لیے باتچیت کیسے شروع کر سکتے ہیں اور پھر ہم کیا کر سکتے ہیں تاکہ باتچیت موقعے کے حساب سے آگے بڑھے تو ہم اچھے سے گواہی دے پاتے ہیں اور ہمیں اِس طرح گواہی دینے میں مزہ بھی آتا ہے۔
ویڈیو ””امن کی خوشخبری“ سنانے کے لیے تیار رہیں—پہل کریں“ چلائیں۔ پھر سامعین سے یہ سوال پوچھیں:
اِس ویڈیو سے آپ نے اَور اچھی طرح موقع ملتے ہی گواہی دینے کے حوالے سے کیا سیکھا ہے؟
باتچیت شروع کرنے کے لیے کچھ مشورے
-
جب بھی گھر سے نکلیں، باتچیت شروع کرنے کے موقعوں کی تلاش میں رہیں۔ اِس بارے میں دُعا کریں اور اُن لوگوں کو تلاش کرنے میں یہوواہ سے مدد مانگیں جو اُس کے بارے میں سیکھنا چاہتے ہیں۔
-
جن لوگوں سے آپ ملتے ہیں اُن کے ساتھ دوستانہ انداز میں بات کریں، اُنہیں اچھی طرح جاننے کی کوشش کریں اور دیکھیں کہ وہ کس بارے میں بات کرنا چاہتے ہیں۔ اُن کے بارے میں کچھ ایسا جاننے کی کوشش کریں جن سے آپ اندازہ لگا سکیں کہ اُنہیں بائبل سے کون سی بات اچھی لگے گی۔
-
اگر مناسب ہو تو دیکھیں کہ کیا آپ اُن کا نمبر لے سکتے اور اُنہیں اپنا نمبر دے سکتے ہیں۔
-
اگر گواہی دینے سے پہلے ہی بات ختم ہو جائے تو بےحوصلہ نہ ہوں۔
-
باتچیت ختم ہونے کے بعد اُس شخص کے بارے میں سوچیں۔ اُسے کسی آیت یا jw.org سے کسی مضمون کا لنک بھیجیں تاکہ وہ دیکھ سکے کہ آپ اُس کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔
یہ کر کے دیکھیں: اگر کوئی آپ سے پوچھے کہ ”آپ کی چھٹی کیسی رہی؟“ تو اُسے کوئی ایسی بات بتائیں جو آپ نے عبادت سے سیکھی تھی یا اُسے بتائیں کہ آپ کس طرح دوسروں کو بائبل سے تعلیم دیتے ہیں۔
8. مقامی ضروریات
(5 منٹ)
9. بائبل کا کلیسیائی مطالعہ
(30 منٹ) ایمان ظاہر کریں، باب نمبر 9 پیراگراف نمبر 1-13