مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

22-‏28 جنوری

ایوب 38-‏39

22-‏28 جنوری

گیت نمبر 11 اور دُعا | اِبتدائی کلمات ‏(‏1 منٹ)‏

پاک کلام سے سنہری باتیں

1.‏ کیا آپ خدا کی بنائی ہوئی چیزوں پر غور کرنے کے لیے وقت نکالتے ہیں؟‏

‏(‏10 منٹ)‏

زمین کو بنانے کے بعد یہوواہ نے اِس پر غور کرنے کے لیے وقت نکالا۔ (‏پید 1:‏10،‏ 12؛‏ ایو 38:‏5، 6‏؛ م21.‏08 ص.‏ 9 پ.‏ 7‏)‏

فرشتوں نے یہوواہ کی بنائی ہوئی چیزوں پر غور کرنے کے لیے وقت نکالا۔ (‏ایو 38:‏7‏؛ م20.‏08 ص.‏ 14 پ.‏ 2‏)‏

یہوواہ کی بنائی چیزوں پر غور کرنے اور اِن کی قدر کرنے سے ہم یہوواہ پر اپنے بھروسے کو مضبوط کر سکتے ہیں۔ (‏ایو 38:‏32-‏35‏؛ م23.‏03 ص.‏ 17 پ.‏ 8‏)‏

2.‏ سنہری باتوں کی تلاش

‏(‏10 منٹ)‏

  • ایو 38:‏8-‏10‏—‏اِن آیتوں سے ہمیں یہوواہ کے بارے میں قانون بنانے والے کے طور پر کیا پتہ چلتا ہے؟ (‏آئی‌ٹی‏-‏2 ص.‏ 222‏)‏

  • آپ ایوب 38-‏39 ابواب سے کون سی سنہری باتیں بتانا چاہیں گے؟‏

3.‏ تلاوت

شاگرد بنانے کی تربیت

4.‏ بات‌چیت شروع کرنا

‏(‏2 منٹ)‏ موقع ملتے ہی گواہی دینا۔‏ جب آپ کو لگتا ہے کہ سامنے والا شخص بات نہیں کرنا چاہتا تو بات‌چیت کو اچھے ماحول میں ختم کریں۔ (‏محبت دِکھائیں،‏ سبق نمبر 2 نکتہ نمبر 3‏)‏

5.‏ بات‌چیت جاری رکھنا

‏(‏5 منٹ)‏ گھر گھر جا کر مُنادی کرنا۔‏ پچھلی بار اِس شخص نے آپ کو بتایا تھا کہ حال ہی میں اُس کا ایک عزیز فوت ہو گیا ہے۔ (‏محبت دِکھائیں،‏ سبق نمبر 9 نکتہ نمبر 3‏)‏

6.‏ تقریر

‏(‏5 منٹ)‏ محبت دِکھائیں،‏ اِضافی معلومات—‏حصہ 1 نکتہ نمبر 1‏—‏موضوع:‏ دُنیا کے حالات اور لوگوں کے رویوں سے پتہ چلتا ہے کہ بہت جلد سب کچھ بدلنے والا ہے۔ (‏تعلیم اور تلاوت،‏ نکتہ نمبر 16‏)‏

مسیحیوں کے طور پر زندگی

گیت نمبر 111

7.‏ خدا کی بنائی ہوئی چیزوں پر غور کرنے سے ہم اپنا دھیان سب سے اہم بات پر رکھ پاتے ہیں

‏(‏15 منٹ)‏ بات‌چیت۔‏

جب شیطان نے ایوب پر حملہ کِیا اور اُن کے تین دوستوں نے اُنہیں بُرا بھلا کہا تو ایوب کا پورا دھیان صرف اِس بات پر چلا گیا کہ اُنہیں کن مشکلوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اُن پر بِلاوجہ تنقید کی جا رہی ہے۔‏

ایوب 37:‏14 کو پڑھیں‏۔‏ پھر سامعین سے یہ پوچھیں:‏

ایوب کو کیا کرنا تھا تاکہ وہ پھر سے اپنی توجہ سب سے اہم بات پر رکھ سکیں؟‏

جب ہم اپنی پریشانیوں کی وجہ سے حد سے زیادہ پریشان ہو جاتے ہیں تو یہوواہ کی بنائی ہوئی چیزوں پر دھیان دینے سے ہم یاد رکھ پاتے ہیں کہ یہوواہ کتنا عظیم ہے۔ اِس سے ہمارا یہ عزم مضبوط ہوتا ہے کہ ہم یہوواہ کے وفادار رہیں گے اور اِس بات پر ہمارا ایمان بڑھتا ہے کہ یہوواہ ہر لحاظ سے ہمارا خیال رکھ سکتا ہے۔—‏متی 6:‏26‏۔‏

ویڈیو ‏”‏ایوب کی کتاب سے سبق—‏جانور“‏ چلائیں‏۔‏ پھر سامعین سے یہ پوچھیں:‏

اِس ویڈیو سے یہوواہ پر آپ کا بھروسا کیسے بڑھا ہے؟‏

8.‏ بائبل کا کلیسیائی مطالعہ

اِختتامی کلمات ‏(‏3 منٹ)‏ | گیت نمبر 41 اور دُعا