26 فروری–3 مارچ
زبور 11-15
گیت نمبر 139 اور دُعا | اِبتدائی کلمات (1 منٹ)
1. سوچیں کہ آپ خدا کی پُرامن نئی دُنیا میں ہیں
(10 منٹ)
جب لوگ قانون کو نہیں مانتے تو اِس سے ظلموتشدد کو جنم ملتا ہے۔ (زبو 11:2، 3؛ م06 1/6 ص. 5 پ. 3)
ہم بھروسا رکھ سکتے ہیں کہ بہت جلد یہوواہ اِس دُنیا سے ظلموتشدد کو ختم کر دے گا۔ (زبو 11:5؛ مع16.3 ص. 15)
اگر ہم نجات کے حوالے سے یہوواہ کے وعدے پر اپنا دھیان رکھیں گے تو ہم صبر سے نئی دُنیا کا اِنتظار کر پائیں گے۔ (زبو 13:5، 6؛ م17.08 ص. 7 پ. 15)
یہ کر کے دیکھیں: حِزقیایل 34:25 کو پڑھیں اور تصور کریں کہ آپ اُس پُرسکون ماحول میں ہیں جس کا ذکر اِن آیتوں میں کِیا گیا ہے۔—کےآر ص. 236 پ. 16۔
2. سنہری باتوں کی تلاش
(10 منٹ)
-
زبور 14:1—اِس آیت میں لکھی بات کا ہم پر کیسے اثر پڑ سکتا ہے؟ (م13 15/9 ص. 20 پ. 12)
-
آپ 11-15 زبور سے کون سی سنہری باتیں بتانا چاہیں گے؟
3. تلاوت
(4 منٹ) زبور 13:1–14:7 (تعلیم اور تلاوت، نکتہ نمبر 2)
4. باتچیت شروع کرنا
(2 منٹ) موقع ملتے ہی گواہی دینا۔ اُس شخص کو یادگاری تقریب پر آنے کی دعوت دیں۔ (محبت دِکھائیں، سبق نمبر 5 نکتہ نمبر 3)
5. باتچیت شروع کرنا
(1 منٹ) گھر گھر جا کر مُنادی کرنا۔ اُس شخص کو یادگاری تقریب پر آنے کی دعوت دیں۔ (محبت دِکھائیں، سبق نمبر 3 نکتہ نمبر 4)
6. باتچیت شروع کرنا
(3 منٹ) گھر گھر جا کر مُنادی کرنا۔ ایک شخص یادگاری تقریب کے دعوتنامے میں دلچسپی لیتا ہے۔ (محبت دِکھائیں، سبق نمبر 7 نکتہ نمبر 4)
7. شاگرد بنانا
(5 منٹ) کتاب ”خوشیوں بھری زندگی!“ سبق نمبر 13، خلاصہ، دُہرائی اور اب یہ کرنا ہے۔ اپنے طالبِعلم کو یہ سمجھانے کے لیے کہ خدا جھوٹے مذہب کے بارے میں کیسا محسوس کرتا ہے، حصہ ”مزید جانیں“ میں سے کوئی مضمون اِستعمال کریں۔ (تعلیم اور تلاوت، نکتہ نمبر 12)
گیت نمبر 8
8. ”حکمت لڑائی کے ہتھیاروں سے بہتر ہے“
(10 منٹ) باتچیت۔
پوری دُنیا میں ظلموتشدد بڑھتا جا رہا ہے۔ یہوواہ جانتا ہے کہ جب ہم دوسروں پر ظلموتشدد ہوتے دیکھتے ہیں یا خود اِس کا شکار ہوتے ہیں تو ہم کتنے زیادہ پریشان ہو جاتے ہیں۔ یہوواہ یہ بھی جانتا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہم محفوظ رہیں۔ ایک ذریعہ جس سے وہ ہماری حفاظت کرتا ہے، وہ ہے اُس کا کلام بائبل۔—زبو 12:5-7۔
بائبل میں ایسی دانشمندی پائی جاتی ہے جو ”جنگ کے ہتھیاروں سے بہتر ہے۔“ (وا 9:18، ترجمہ نئی دُنیا) نیچے بائبل سے کچھ اصول دیے گئے ہیں۔ اِن پر غور کر کے دیکھیں کہ یہ کس طرح آپ کی مدد کر سکتے ہیں تاکہ آپ تشدد کا شکار ہونے سے بچ سکیں۔
-
وا 4:9، 10—خطرناک علاقوں میں اکیلے نہ جائیں اور نہ ہی ایسی صورتحال کا اکیلے سامنا کریں جو خطرناک ہو سکتی ہے۔
-
اَم 22:3—جب آپ عوامی جگہوں پر ہیں جیسے کہ بازار یا پارک وغیرہ میں تو دھیان رکھیں کہ آپ کے اِردگِرد کیا ہو رہا ہے۔
-
اَم 26:17—دوسروں کے جھگڑوں میں نہ پڑیں۔
-
اَم 17:14—اگر آپ کو کسی جگہ لگتا ہے کہ یہاں لوگ تشدد پر اُتر سکتے ہیں تو وہاں سے فوراً چلے جائیں۔ اور ایسی جگہوں سے دُور رہیں جہاں لوگ احتجاج کرنے کے لیے جمع ہو رہے ہیں۔
-
لُو 12:15—اپنی چیزوں کو بچانے کے لیے اپنی جان خطرے میں نہ ڈالیں۔
ویڈیو ”ایمان والوں کی طرح بنیں نہ کہ اُن کی طرح جو ایمان نہیں رکھتے تھے—حنوک کی طرح بنیں نہ کہ لمک کی طرح“ چلائیں۔ پھر سامعین سے یہ سوال پوچھیں:
جب ایک بھائی اور اُس کے گھر والوں کو تشدد کا سامنا تھا تو حنوک کی مثال نے اُس بھائی کے فیصلے اور چالچلن پر کیا اثر ڈالا؟—عبر 11:5۔
کچھ صورتوں میں شاید ایک مسیحی کو لگے کہ اُسے اپنی اور اپنے گھر اور چیزوں وغیرہ کی حفاظت کے لیے اپنا دِفاع کرنا چاہیے۔ ایسا کرتے وقت اُسے اِس بات کا پورا خیال رکھنا چاہیے کہ اُس کی وجہ سے کسی اِنسان کی جان نہ جائے۔—زبو 51:14؛ ”مینارِنگہبانی،“ جولائی 2017ء میں ”قارئین کے سوال“ کو دیکھیں۔
9. یادگاری تقریب کے دعوتناموں کو تقسیم کرنے کی مہم ہفتہ، 2 مارچ سے شروع ہوگی
(5 منٹ) ایک بزرگ اِس موضوع پر تقریر کرے۔ مہم، خاص تقریر اور یادگاری تقریب کے حوالے سے اِنتظامات کے بارے میں بتائیں۔ مبشروں کو یاد دِلائیں کہ وہ مارچ اور اپریل کے مہینوں میں 15 گھنٹے مُنادی کر کے مددگار پہلکار کے طور پر خدمت کر سکتے ہیں۔
10. بائبل کا کلیسیائی مطالعہ
(30 منٹ) ایمان ظاہر کریں، باب نمبر 9 پیراگراف نمبر 14-24 اور باب کی دُہرائی