29 جنوری–4 فروری
ایوب 40-42
گیت نمبر 124 اور دُعا | اِبتدائی کلمات (1 منٹ)
1. ایوب کے واقعے سے سبق
(10 منٹ)
یاد رکھیں کہ جتنا یہوواہ جانتا ہے، ہم اُتنا نہیں جانتے۔ (ایو 42:1-3؛ م10 1/10 ص. 13 پ. 4-6)
یہوواہ اور اُس کی تنظیم کی طرف سے اِصلاح کو قبول کرنے کے لیے تیار رہیں۔ (ایو 42:5، 6؛ م17.06 ص. 18 پ. 12)
جو لوگ مشکلوں کے باوجود یہوواہ کے وفادار رہتے ہیں، یہوواہ اُنہیں اجر دیتا ہے۔ (ایو 42:10-12؛ یعق 5:11؛ م22.06 ص. 25 پ. 17-18)
2. سنہری باتوں کی تلاش
(10 منٹ)
-
ایو 42:7—ایوب کے تین دوست اصل میں کس کے خلاف بات کر رہے تھے اور اِس سے ہم ایسی صورتحال کو برداشت کرنے کے قابل کیسے ہو جاتے ہیں جب لوگ ہمارا مذاق اُڑاتے ہیں؟ (آئیٹی-2 ص. 808)
-
آپ ایوب 40-42 ابواب سے کون سی سنہری باتیں بتانا چاہیں گے؟
3. تلاوت
(4 منٹ) ایو 42:1-17 (تعلیم اور تلاوت، نکتہ نمبر 11)
4. باتچیت شروع کرنا
(3 منٹ) گھر گھر جا کر مُنادی کرنا۔اِس شخص کا تعلق مسیحی مذہب سے نہیں ہے۔ (محبت دِکھائیں، سبق نمبر 5 نکتہ نمبر 3)
5. شاگرد بنانا
6. تقریر
(4 منٹ) محبت دِکھائیں، اِضافی معلومات—حصہ 1 نکتہ نمبر 2—موضوع: زمین کبھی تباہ نہیں ہوگی۔ (تعلیم اور تلاوت، نکتہ نمبر 13)
گیت نمبر 108
7. یہوواہ کی محبت کو محسوس کرنے میں دوسروں کی مدد کریں
(15 منٹ) باتچیت۔
ہمیں خوشی ہے کہ ہم ایسے خدا کی عبادت کرتے ہیں جو محبت ہے۔ (1-یوح 4:8، 16) یہوواہ کی محبت کی وجہ سے ہمارا دل کرتا ہے کہ ہم اُس کے دوست بنیں اور اُس کے قریب رہیں۔ یہوواہ کی بھیڑوں کے طور پر ہم اُس کی محبت کو محسوس کرتے ہیں۔
ہم پوری کوشش کرتے ہیں کہ ہم اپنے گھر والوں، ہمایمانوں اور دوسرے لوگوں کے ساتھ اِس طرح پیش آئیں کہ وہ دیکھ سکیں کہ یہوواہ اُن سے پیار کرتا ہے۔ (ایو 6:14؛ 1-یوح 4:11) دوسروں کے لیے محبت دِکھانے سے ہم اُن کی مدد کرتے ہیں کہ وہ یہوواہ کو قریب سے جانیں اور اُس کے دوست بنیں۔ لیکن اگر ہم دوسروں کے لیے محبت نہیں دِکھائیں گے تو اُن کے لیے اِس بات پر یقین کرنا مشکل ہوگا کہ یہوواہ اُن سے محبت کرتا ہے۔
ویڈیو ”ہمیں یہوواہ کے خاندان میں بہت محبت ملی“ دیکھیں۔ پھر سامعین سے یہ سوال پوچھیں:
آپ نے لیلی اور میمی کے واقعے سے محبت دِکھانے کی اہمیت کے بارے میں کیا سیکھا ہے؟
آپ کیا کر سکتے ہیں کہ تاکہ آپ کے ہمایمان یہوواہ کی محبت کو محسوس کر سکیں؟
-
اُنہیں یہوواہ کی بیشقیمت بھیڑیں خیال کریں۔ —زبو 100:3۔
-
اُن کے ساتھ اِس طرح بات کریں کہ اُن کا حوصلہ بڑھے۔—اِفِس 4:29۔
-
اُن کے احساسات کو سمجھنے کی کوشش کریں۔ —متی 7:11، 12۔
8. بائبل کا کلیسیائی مطالعہ
(30 منٹ) ایمان ظاہر کریں، باب نمبر 7 پیراگراف نمبر 15-27 اور باب کی دُہرائی