مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

8-‏14 جنوری

ایوب 34-‏35

8-‏14 جنوری

گیت نمبر 30 اور دُعا | اِبتدائی کلمات ‏(‏1 منٹ)‏

پاک کلام سے سنہری باتیں

1.‏ جب ہمیں لگے کہ اچھے لوگوں کے ساتھ بُرا ہو رہا ہے

‏(‏10 منٹ)‏

یاد رکھیں کہ یہوواہ کبھی بھی نااِنصافی کی وجہ نہیں ہوتا۔ (‏ایو 34:‏10‏؛‏م‌ع19.‏1 ص.‏ 8 پ.‏ 2‏)‏

شاید ایسا لگے کہ بُرے لوگوں کو اُن کی نااِنصافی کی سزا نہیں ملتی لیکن وہ یہوواہ سے بچ نہیں سکتے۔ (‏ایو 34:‏21-‏26‏؛ م17.‏04 ص.‏ 11 پ.‏ 5‏)‏

جن لوگوں کو نااِنصافی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اُن کی مدد کرنے کا سب سے اچھا طریقہ یہ ہے کہ ہم اُنہیں یہوواہ کے بارے میں سکھائیں۔ (‏ایو 35:‏9، 10؛‏ متی 28:‏19، 20‏؛ م21.‏05 ص.‏ 7 پ.‏ 19-‏20‏)‏

2.‏ سنہری باتوں کی تلاش

‏(‏10 منٹ)‏

  • ایو 35:‏7‏—‏جب اِلیہو نے ایوب سے کہا کہ ”‏[‏خدا کو]‏آپ کے ہاتھ سے کیا ملتا ہے؟“‏ تو اُن کی اِس بات کا کیا مطلب تھا؟ (‏م17.‏04 ص.‏ 28 پ.‏ 3‏)‏

  • آپ ایوب 34-‏35 ابواب سے کون سی سنہری بات بتانا چاہیں گے؟‏

3.‏ تلاوت

شاگرد بنانے کی تربیت

4.‏ بات‌چیت شروع کرنا

‏(‏3 منٹ)‏ گھر گھر جا کر مُنادی کرنا۔‏ بائبل کورس کی پیشکش کریں۔ (‏‏”‏محبت دِکھائیں،“‏ سبق نمبر 10 نکتہ نمبر 3‏)‏

5.‏ بات‌چیت شروع کرنا

‏(‏4 منٹ)‏ موقع ملتے ہی گواہی دینا۔‏ ایک ایسے شخص کو جس کے چھوٹے بچے ہیں بتائیں کہ وہ jw.org سے ایسی معلومات کیسے تلاش کر سکتا ہے جو والدین کی مدد کے لیے دی گئی ہے۔ (‏‏”‏محبت دِکھائیں،“‏ سبق نمبر 1 نکتہ نمبر 4‏)‏

6.‏ شاگرد بنانا

مسیحیوں کے طور پر زندگی

گیت نمبر 58

7.‏ کیا آپ میں موقع ملتے ہی ”‏خدا کے کلام کی مُنادی“‏ کرنے کی خواہش ہے؟‏

‏(‏15 منٹ)‏ بات‌چیت۔‏

پولُس نے تیمُتھیُس کو نصیحت کی کہ ”‏دل لگا کر خدا کے کلام کی مُنادی کریں، چاہے اچھا وقت ہو یا بُرا۔“‏ (‏2-‏تیم 4:‏2‏)‏ اِس آیت میں جس یونانی اِصطلا‌ح کا ترجمہ ”‏چاہے اچھا وقت ہو یا بُرا“‏ کِیا گیا ہے، وہ دراصل فوج میں اِستعمال ہوتا تھا اور یہ ایک ایسے فوجی یا پہرےدار کی طرف اِشارہ کرنے کے لیے اِستعمال ہوتا تھا جو ہمیشہ قدم اُٹھانے کے لیے تیار رہتا تھا۔ اِس سے ہم یہ سمجھ جاتے ہیں کہ جب ہم دوسروں کے ساتھ عام معاملات پر بھی بات کر رہے ہوتے ہیں تو ہمیں اُنہیں گواہی دینے کے لیے ہمیشہ تیار رہنا چاہیے۔‏

یہوواہ کے لیے ہمارے دل میں محبت اور جو کچھ وہ ہمارے لیے کرتا ہے، اُس کے لیے ہمارے دل میں قدر ہمارے اندر یہ شوق پیدا کرتی ہیں کہ ہم دوسروں کو یہوواہ کی شان‌دار خوبیوں کے بارے میں بتائیں۔‏

زبور 71:‏8 کو پڑھیں‏۔‏ پھر سامعین سے یہ سوال پوچھیں:‏

آپ کو دوسروں کو یہوواہ کی کن خوبیوں کے بارے میں بتانا اچھا لگتا ہے؟‏

اِنسانوں کے لیے محبت بھی ہمارے اندر یہ شوق پیدا کرتی ہے کہ ہم موقع ملتے ہی لوگوں کو گواہی دیں۔‏

ویڈیو ‏”‏سینکڑوں لوگوں کو بائبل سے سچائی کیسے پتہ چلی؟“‏ چلائیں‏۔‏ پھر سامعین سے یہ سوال پوچھیں:‏

  •   جب ایک بھائی نے موقع ملتے ہی ایک شخص کو گواہی دی تو اِس وجہ سے سینکڑوں لوگوں کو بائبل سے سچائی کیسے پتہ چلی؟‏

  •   چرچ جانے والے اِن لوگوں کو بائبل سے سچائی جان کر کیا فائدہ ہوا؟‏

  • لوگوں کے لیے محبت ہمارے اندر موقع ملتے ہی دوسروں کو گواہی دینے کا شوق کیسے پیدا کرتی ہے؟‏

  • آپ کے خیال میں موقع ملتے ہی گواہی دینا یہوواہ کو قریب سے جاننے میں دوسروں کی مدد کرنے کا ایک بہت اچھا طریقہ کیوں ہے؟‏

8.‏ بائبل کا کلیسیائی مطالعہ

اِختتامی کلمات ‏(‏3 منٹ)‏ | گیت نمبر 142 اور دُعا