مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

10-‏16 فروری

زبور 147-‏150

10-‏16 فروری

گیت نمبر 12 اور دُعا | اِبتدائی کلمات ‏(‏1 منٹ)‏

پاک کلام سے سنہری باتیں

1.‏ ہمارے پاس یاہ کی بڑائی کرنے کی بہت سی وجوہات ہیں

‏(‏10 منٹ)‏

یہوواہ ہم میں سے ہر ایک کا خیال رکھتا ہے۔ (‏زبو 147:‏3، 4‏؛ م17.‏07 ص.‏ 16 پ.‏ 5-‏6‏)‏

وہ اپنی طاقت کے ذریعے ہماری مدد کرتا ہے کیونکہ وہ جانتا ہے کہ ہم کیا کر سکتے ہیں اور کِیا نہیں۔ (‏زبو 147:‏5‏؛ م17.‏07 ص.‏ 16 پ.‏ 7‏)‏

اُس نے ہمیں اپنے خاندان میں شامل ہونے کا اعزاز دیا ہے۔ (‏زبو 147:‏19، 20‏؛ م17.‏07 ص.‏ 20 پ.‏ 18‏)‏


خود سے پوچھیں‏:‏ ”‏اَور کون سی چیز میرے اندر یہ خواہش پیدا کرتی ہے کہ مَیں یہوواہ کی بڑائی کروں؟“‏

2.‏ سنہری باتوں کی تلاش

‏(‏10 منٹ)‏

3.‏ تلاوت

شاگرد بنانے کی تربیت

4.‏ بات‌چیت شروع کرنا

‏(‏3 منٹ)‏ گھر گھر جا کر مُنادی۔‏ ایک شخص آپ کو بتاتا ہے کہ اُسے لمبے عرصے سے ایک بیماری ہے۔ (‏محبت دِکھائیں،‏ سبق نمبر 2 نکتہ نمبر 5‏)‏

5.‏ بات‌چیت شروع کرنا

‏(‏4 منٹ)‏ موقع ملتے ہی گواہی۔‏ کسی شخص کو کوئی ایسی بات بتانے کا صحیح موقع ڈھونڈیں جو آپ نے حال ہی میں عبادت کے دوران سیکھی ہے۔ (‏محبت دِکھائیں،‏ سبق نمبر 4 نکتہ نمبر 3‏)‏

6.‏ تقریر

‏(‏5 منٹ)‏ م19.‏03 ص.‏ 10پ.‏ 7-‏11‏—‏موضوع:‏ یسوع کی سنیں—‏خوش‌خبری کی مُنادی کریں۔ تصویر کو دیکھیں۔ (‏تعلیم اور تلاوت،‏ نکتہ نمبر 14‏)‏

مسیحیوں کے طور پر زندگی

گیت نمبر 159

7.‏ یہوواہ کے گواہوں کی سالانہ رپورٹ

‏(‏15 منٹ)‏ بات‌چیت۔‏

سالانہ رپورٹ کے بارے میں برانچ کی طرف سے ملنے والا اِعلان پڑھنے کے بعد سامعین سے کہیں کہ وہ ”‏یہوواہ کے گواہوں کے خدمتی سال 2024ء کی عالمی رپورٹ“‏ سے کچھ اچھی باتیں بتائیں۔ پہلے سے چُنے گئے کچھ ایسے مبشروں کا اِنٹرویو لیں جنہیں پچھلے سال مُنادی میں اچھے تجربے ہوئے۔‏

8.‏ کلیسیا کے طور پر بائبل کا مطالعہ

اِختتامی کلمات ‏(‏3 منٹ)‏ | گیت نمبر 60 اور دُعا