20-26 جنوری
زبور 138-139
گیت نمبر 93 اور دُعا | اِبتدائی کلمات (1 منٹ)
1. گھبراہٹ کی وجہ سے عبادتوں میں جواب دینا نہ چھوڑیں
(10 منٹ)
ہم پورے دل سے یہوواہ کی بڑائی کرنا چاہتے ہیں۔ (زبو 138:1)
جب آپ عبادت میں جواب دینے سے گھبراتے ہیں تو مدد کے لیے یہوواہ پر بھروسا کریں۔ (زبو 138:3)
اگر آپ کو جواب دینے میں گھبراہٹ محسوس ہوتی ہے تو یہ کوئی بُری بات نہیں ہے۔ (زبو 138:6؛ م19.01 ص. 10 پ. 10)
مشورہ: آپ اپنے جوابوں کو چھوٹا رکھنے سے اپنی گھبراہٹ کو کم کر سکتے ہیں۔—م23.04 ص. 21 پ. 7۔
2. سنہری باتوں کی تلاش
(10 منٹ)
-
زبو 139:21، 22—کیا مسیحیوں کے لیے لازمی ہے کہ وہ سب کو معاف کریں؟ (م97 1/12 ص. 31 پ. 15)
-
آپ زبور 138-139 سے کون سی سنہری باتیں بتانا چاہیں گے؟
3. تلاوت
(4 منٹ) زبو 139:1-18 (تعلیم اور تلاوت، نکتہ نمبر 2)
4. باتچیت شروع کرنا
(3 منٹ) عوامی جگہوں پر گواہی۔ (محبت دِکھائیں، سبق نمبر 2 نکتہ نمبر 3)
5. شاگرد بنانا
(4 منٹ) عوامی جگہوں پر گواہی۔ بائبل کورس کرنے کی دعوت دیں اور دِکھائیں کہ ہم بائبل کورس کیسے کراتے ہیں۔ (محبت دِکھائیں، سبق نمبر 10 نکتہ نمبر 3)
6. تقریر
(5 منٹ) ”نوجوانوں کا سوال“ نمبر 105—موضوع: مَیں شرمیلے پن پہ قابو کیسے پا سکتا ہوں؟ (تعلیم اور تلاوت، نکتہ نمبر 16)
گیت نمبر 59
7. آپ کو شرمیلے ہونے کے باوجود بھی مُنادی کرنے میں مزہ آ سکتا ہے
(15 منٹ) باتچیت۔
کیا آپ شرمیلے ہیں؟ کیا آپ چاہتے ہیں کہ لوگ آپ پر زیادہ دھیان نہ دیں؟ کیا آپ کو یہ سوچ کہ ہی گھبراہٹ ہونے لگتی ہے کہ آپ کو دوسروں سے بات کرنی پڑے گی؟ شرمیلے پن کی وجہ سے کبھی کبھار ہم وہ چیزیں نہیں کر پاتے جو ہمیں کرنی اچھی لگتی ہیں۔ ہمارے بہت سے بہن بھائیوں نے شرمیلے ہونے کے باوجود بھی دوسروں کو بائبل کا پیغام سنایا اور ایسا کر کے اُنہیں بہت اچھا لگا۔ ہم اُن سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟
یہ ویڈیو چلائیں: ”مَیں نے شرمیلےپن کے باوجود بڑھ چڑھ کر یہوواہ کی خدمت کی۔“ پھر سامعین سے یہ سوال پوچھیں:
-
بہن لورا کو اپنی دادی کی اِس نصیحت پر عمل کرنے سے کیا فائدہ ہوا: ’آپ یہوواہ کی خدمت کرنے کی پوری کوشش کرنا؟‘
بائبل سے پتہ چلتا ہے کہ شاید موسیٰ، یرمیاہ اور تیمُتھیُس بھی شرمیلے تھے۔ (خر 3:11؛ 4:10؛ یر 1:6-8؛ 1-تیم 4:12) لیکن اِس کے باوجود بھی اُنہوں نے یہوواہ کی خدمت کرتے ہوئے بڑے بڑے کام کیے کیونکہ یہوواہ اُن کے ساتھ تھا۔ (خر 4:12؛ یر 20:11؛ 2-تیم 1:6-8)
یسعیاہ 43:1، 2 کو پڑھیں۔ پھر سامعین سے یہ سوال پوچھیں:
-
یہوواہ نے اپنے بندوں سے کیا وعدہ کِیا ہے؟
آج یہوواہ اچھی طرح سے مُنادی کرنے میں اُن لوگوں کی مدد کیسے کرتا ہے جو شرمیلے ہیں؟
یہ ویڈیو چلائیں: ”بپتسمہ لینا خوشی کا باعث کیوں ہے؟—حصہ۔“ پھر سامعین سے یہ سوال پوچھیں:
-
بہن لورینی نے مُنادی کرتے ہوئے یہوواہ کی مدد اور طاقت کو کیسے محسوس کِیا؟
-
ایک شخص مُنادی کرنے سے اپنے شرمیلے پن پر قابو کیسے پا سکتا ہے؟
8. کلیسیا کے طور پر بائبل کا مطالعہ
(30 منٹ) یسوع مسیح راستہ، باب نمبر 17