24 فروری–2 مارچ
اَمثال 2
گیت نمبر 35 اور دُعا | اِبتدائی کلمات (1 منٹ)
1. آپ کو پورے دھیان سے بائبل کا ذاتی مطالعہ کیوں کرنا چاہیے؟
(10 منٹ)
بائبل سے سچائیوں کے لیے قدر دِکھانے کے لیے۔ (اَم 2:3، 4؛ م22.08 ص. 18 پ. 16)
اچھے فیصلے کرنے کے لیے۔ (اَم 2:5-7؛ م22.10 ص. 19 پ. 3-4)
اپنا ایمان مضبوط کرنے کے لیے۔ (اَم 2:11، 12؛ م16.09 ص. 23 پ. 2-3)
خود سے پوچھیں: ”مَیں بائبل کا ذاتی مطالعہ کرنے کی اپنی رُوٹین کو اَور زیادہ بہتر کیسے کر سکتا ہوں؟“
2. سنہری باتوں کی تلاش
(10 منٹ)
3. تلاوت
(4 منٹ) اَم 2:1-22 (تعلیم اور تلاوت، نکتہ نمبر 12)
4. باتچیت شروع کرنا
(4 منٹ) گھر گھر جا کر مُنادی۔ ایک شخص کو دِکھائیں کہ وہ کیسے jw.org پر ایسی معلومات تلاش کر سکتا ہے جو میاں بیوی کے لیے فائدہمند ہے۔ (محبت دِکھائیں، سبق نمبر 1 نکتہ نمبر 3)
5. باتچیت جاری رکھنا
(3 منٹ) موقع ملتے ہی گواہی۔ ایک شخص کو اُس موضوع کے مطابق ایک رسالہ دیں جس موضوع میں پچھلی بار اُس نے دلچسپی دِکھائی تھی۔ (محبت دِکھائیں، سبق نمبر 9 نکتہ نمبر 3)
6. تقریر
(5 منٹ) محبت دِکھائیں، اِضافی معلومات—حصہ 1 نکتہ نمبر 8—موضوع: میاں بیوی کو ایک دوسرے کا وفادار رہنا چاہیے۔ (تعلیم اور تلاوت، نکتہ نمبر 13)
گیت نمبر 96
7. کیا آپ ایک چھپا ہوا خزانہ تلاش کرنا چاہتے ہیں؟
(15 منٹ) باتچیت۔
بچو! کیا آپ ایک چھپا ہوا خزانہ ڈھونڈنا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں تو بائبل میں کائنات کے سب سے قیمتی خزانے کے بارے میں بتایا گیا ہے اور یہ خزانہ خدا کا علم ہے۔ (اَم 2:4، 5) آپ ہر روز بائبل کو پڑھنے اور اِس میں لکھی باتوں پر تحقیق کرنے سے اِس خزانے کو ڈھونڈ سکتے ہیں۔ ایسا کرنے سے آپ کو مزہ آئے گا اور آپ بہت کچھ سیکھیں گے۔
-
آپ پاک کلام کو پڑھتے وقت خود سے کون سے سوال پوچھ سکتے ہیں؟ (م24.02 ص. 32 پ. 2-3)
-
آپ اپنے سوالوں کے جواب حاصل کرنے کے لیے کون سی سہولتیں اِستعمال کر سکتے ہیں؟
ویڈیو کا سلسلہ ”یہوواہ کے دوستوں سے سیکھیں“ کی مدد سے آپ سیکھیں گے کہ آپ بائبل سے جو کچھ پڑھتے ہیں، آپ اُس پر کیسے سوچ بچار کر سکتے ہیں۔
یہ ویڈیو چلائیں: ”یہوواہ کے دوستوں سے سیکھیں—ہابل۔“
پیدائش 4:2-4 اور عبرانیوں 11:4 کو پڑھیں۔ پھر سامعین سے یہ سوال پوچھیں:
-
ہابل نے کیسے ثابت کِیا کہ وہ یہوواہ کے دوست ہیں؟
-
ہابل نے یہوواہ پر اپنے ایمان کو کیسے مضبوط کِیا؟
-
آپ یہوواہ پر اپنے ایمان کو کیسے مضبوط کر سکتے ہیں؟
8. کلیسیا کے طور پر بائبل کا مطالعہ
(30 منٹ) یسوع مسیح راستہ، باب نمبر 21