6-12 جنوری
زبور 127-134
گیت نمبر 134 اور دُعا | اِبتدائی کلمات (1 منٹ)
1. والدین! اپنی نعمت کا خیال رکھیں
(10 منٹ)
والدین اِس بات کا یقین رکھ سکتے ہیں کہ یہوواہ اُن کی مدد کرے گا تاکہ وہ اپنے گھرانے کی ضرورتوں کو پورا کر سکیں۔ (زبو 127:1، 2)
بچے یہوواہ کی طرف سے ایک نعمت ہیں۔ (زبو 127:3؛ م21.08 ص. 5 پ. 9)
ہر بچے کی تربیت اُس کی ضرورت کے مطابق کریں۔ (زبو 127:4؛ م19.12 ص. 26 پ. 20)
2. سنہری باتوں کی تلاش
(10 منٹ)
-
زبو 128:3—زبور لکھنے والے نے یہ کیوں کہا کہ بیٹے زیتون کی شاخوں کی طرح ہیں؟ (م00 15/5 ص. 27 پ. 3-5)
-
آپ زبور 127-134 سے کون سی سنہری باتیں بتانا چاہیں گے؟
3. تلاوت
(4 منٹ) زبو 132:1-18 (تعلیم اور تلاوت، نکتہ نمبر 2)
4. باتچیت شروع کرنا
(3 منٹ) موقع ملتے ہی گواہی۔ (محبت دِکھائیں، سبق نمبر 1 نکتہ نمبر 3)
5. باتچیت شروع کرنا
(4 منٹ) موقع ملتے ہی گواہی۔ ایک شخص آپ کو اپنے ایک ایسے عقیدے کے بارے میں بتاتا ہے جو بائبل کے مطابق نہیں ہے۔ (محبت دِکھائیں، سبق نمبر 5 نکتہ نمبر 4)
6. شاگرد بنانا
(5 منٹ) کتاب ”خوشیوں بھری زندگی!“ سبق نمبر 16 نکتہ نمبر 4-5۔ آپ جس شخص کو بائبل کورس کرا رہے ہیں، اُسے بتائیں کہ جب آپ اگلے ہفتے کہیں جا رہے ہیں تو اُسے بائبل کورس کیسے کرایا جائے گا۔ (محبت دِکھائیں، سبق نمبر 10 نکتہ نمبر 4)
گیت نمبر 13
7. والدین! کیا آپ اپنے بچوں کو تعلیم دینے کے لیے اِس مؤثر طریقے کو اِستعمال کر رہے ہیں؟
(15 منٹ) باتچیت۔
یہوواہ کی تنظیم نے ایسی بےشمار کتابیں، رسالے، مضامین اور ویڈیوز تیار کی ہیں جن کی مدد سے ماں باپ اپنے بچوں کو یہوواہ کے بارے میں سکھا سکتے ہیں۔ لیکن بچوں کو سکھانے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ ماں باپ اُن کے لیے اچھی مثال قائم کریں۔—اِس 6:5-9۔
یسوع نے اپنے شاگردوں کو اہم باتیں سکھانے کے لیے اِسی مؤثر طریقے کو اِستعمال کِیا۔
یوحنا 13:13-15 کو پڑھیں۔ پھر سامعین سے یہ سوال پوچھیں:
-
یسوع نے اپنے شاگردوں کو اہم باتیں سکھانے کے لیے ایک اچھی مثال قائم کی۔ آپ کے خیال میں یہ طریقہ اِتنا مؤثر کیوں تھا؟
والدین! جب آپ خود اُن باتوں پر عمل کریں گے جو آپ اپنے بچوں کو سکھاتے ہیں تو اِس سے اُن پر آپ کی باتوں کا زیادہ اثر ہوگا۔ جب آپ اپنے بچوں کے لیے اچھی مثال قائم کریں گے تو اُن کے لیے آپ کی بات سننا اور اِسے ماننا زیادہ آسان ہو جائے گا۔
یہ ویڈیو چلائیں: ”ہم نے اپنے بچوں کو سکھانے کے لیے خود مثال قائم کی۔“ پھر سامعین سے یہ سوال پوچھیں:
-
بھائی گارسیا اور اُن کی بیوی نے اپنی بیٹیوں کو کون سی اہم باتیں سکھائیں؟
-
اِس ویڈیو کے ذریعے آپ کا حوصلہ کیسے بڑھا ہے کہ آپ اپنے بچوں کے لیے اچھی مثال قائم کرتے رہیں؟
8. کلیسیا کے طور پر بائبل کا مطالعہ
(30 منٹ) یسوع مسیح راستہ، باب نمبر 15