پاک کلام سے سنہری باتیں : عزرا 6-10
یہوواہ خوشی سے خدمت کرنے والوں کی قدر کرتا ہے
عزرا نے یروشلیم واپس جانے کی تیاریاں کیں۔
-
بادشاہ ارتخششتا نے عزرا کو یروشلیم لوٹنے اور یہوواہ کی عبادت کو فروغ دینے کی اِجازت دے دی۔
-
عزرا نے تعمیر کے لیے جو کچھ مانگا، بادشاہ نے فراہم کِیا، مثلاً سونا، چاندی، گیہوں، مے، تیل اور نمک۔ اِن چیزوں کی کُل قیمت آج کے حساب سے 10 ارب روپے سے بھی زیادہ تھی۔
عزرا کو یقین تھا کہ یہوواہ اپنے بندوں کی حفاظت کرے گا۔
-
یروشلیم واپسی کا سفر آسان نہیں تھا۔
-
راستہ تقریباً 1600 کلومیٹر (1000 میل) لمبا اور نہایت خطرناک تھا۔
-
یروشلیم پہنچنے میں تقریباً چار مہینے لگے۔
-
اِس مشکل سفر کے لیے مضبوط ایمان، ہمت اور یہوواہ کی عبادت کا جذبہ چاہیے تھا۔
عزرا کے قافلے میں یہ بھی تھا:
750 قنطار سے زیادہ چاندی اور سونا جو تقریباً تین افریقی ہاتھیوں کے وزن کے برابر تھا!
راستے میں یہ خطرے تھے:
ڈاکو، ریگستان اور خطرناک جانور