مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

مسیحیوں کے طور پر زندگی

گواہی دینے کے کام میں اپنی مہارتوں کو نکھاریں—‏واپسی ملا‌قات کے لیے بنیاد ڈالیں

گواہی دینے کے کام میں اپنی مہارتوں کو نکھاریں—‏واپسی ملا‌قات کے لیے بنیاد ڈالیں

یہ مہارت پیدا کرنا ضروری کیوں ہے؟‏

ہم اُس پودے کو پانی دینا چاہتے ہیں جسے ہم نے لگا‌یا ہے۔‏ (‏1-‏کُر 3:‏6‏)‏ اِس لیے جب کوئی شخص ہمارے پیغام میں دلچسپی لیتا ہے تو ہمیں بات‌چیت کے آخر میں اُس سے ایک سوال پوچھنا چاہیے جس کا جواب ہم اگلی ملا‌قات پر دیں گے۔‏ اِس طرح اُس شخص کے دل میں تجسّس پیدا ہوگا اور ہمارے لیے واپسی ملا‌قات کی تیاری کرنا آسان ہو جائے گا۔‏ اگلی ملا‌قات پر ہم اُس سے کہہ سکتے ہیں کہ ہم اُس سوال کا جواب دینے آئے ہیں جو ہم نے پچھلی بار کِیا تھا۔‏

آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏

  • جب آپ گھر گھر کی مُنادی کے لیے پیشکش تیار کرتے ہیں تو اِس میں ایک ایسا سوال بھی شامل کریں جس کا آپ اگلی ملا‌قات پر جواب دیں گے۔‏ یہ ایک ایسا سوال ہو سکتا ہے جس کا جواب اُس رسالے یا کتاب میں دیا گیا ہے جو آپ پیش کر رہے ہیں یا پھر کسی ایسی کتاب میں جس سے ہم بائبل کورس کراتے ہیں۔‏

  • جب کوئی شخص دلچسپی ظاہر کرتا ہے تو بات‌چیت کے آخر میں اُسے بتائیں کہ آپ اُس سے دوبارہ ملنا چاہتے ہیں اور پھر اُس سوال کا ذکر کریں جس پر آپ اگلی ملا‌قات پر بات کرنا چاہتے ہیں۔‏ اگر ممکن ہو تو اُس کا فون نمبر وغیرہ لے لیں۔‏

  • اگر آپ نے اُس سے فلا‌ں وقت پر ملنے کا وعدہ کِیا ہے تو اپنا وعدہ پورا کریں۔‏—‏متی 5:‏37‏۔‏