4-10 جنوری
2-تواریخ 29-32
گیت 37 اور دُعا
اِبتدائی کلمات (3 منٹ یا اِس سے کم)
پاک کلام سے سنہری باتیں
”یہوواہ کی عبادت کے لیے سخت کوشش درکار ہے“: (10 منٹ)
2-توا 29:10-17—حِزقیاہ نے جوشوجذبے سے یہوواہ کی عبادت دوبارہ رائج کی۔
2-توا 30:5، 6، 10-12—حِزقیاہ نے سب لوگوں کو یہوواہ کی عبادت کے لیے جمع ہونے کی دعوت دی۔
2-توا 32:25، 26—حِزقیاہ نے اپنے دل سے گھمنڈ ختم کر کے خاکساری اِختیار کی۔ (م05 15/10 ص. 25، پ. 20)
سنہری باتوں کی تلاش: (8 منٹ)
2-توا 29:11—حِزقیاہ نے کن باتوں کو زندگی میں سب سے زیادہ اہمیت دی اور ہم اُن سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟ (م13 15/11 ص. 17، پ. 6، 7)
2-توا 32:7، 8—ہم کیا کر سکتے ہیں تاکہ ہم مستقبل میں آنے والی مشکلوں کے لیے تیار ہوں؟ (م13 15/11 ص. 20، پ. 17)
مَیں نے 2-تواریخ 29-32 ابواب سے یہوواہ خدا کے بارے میں کیا سیکھا ہے؟
مَیں اِن ابواب میں سے کون سی باتیں مُنادی کے کام میں اِستعمال کر سکتا ہوں؟
تلاوت: 2-توا 31:1-10 (4 منٹ یا اِس سے کم)
شاگرد بنانے کی تربیت
اِس مہینے کی پیشکشوں کی تیاری کریں: (15 منٹ) سامعین سے باتچیت۔ ایک منظر میں دِکھائیں کہ مینارِنگہبانی کو پیش کرنے کی تجویز کیسے اِستعمال کی جا سکتی ہے اور پھر اِس پر باتچیت کریں۔ اُسی منظر کے اگلے حصے میں دِکھائیں کہ واپسی ملاقات کی بنیاد کیسے ڈالی جا سکتی ہے۔ مینارِنگہبانی کے صفحہ 16 اور کتاب خوشخبری کے سلسلے میں بھی ایسا ہی کریں۔ مضمون ”کتاب خوشخبری کے ذریعے بائبل کورس کرانے کا طریقہ“ کا بھی حوالہ دیں۔ بہن بھائیوں کی حوصلہافزائی کریں کہ وہ اپنی پیشکش بنا کر قاعدے میں دی گئی جگہ پر لکھیں۔
مسیحیوں کے طور پر زندگی
”عبادتگاہوں کی تعمیر اور دیکھبھال کے شرف کی قدر کریں“: (15 منٹ) سامعین سے باتچیت۔ جن بہن بھائیوں نے کنگڈم ہالوں کی تعمیر میں حصہ لیا ہے، اُن سے پوچھیں کہ اُنہیں اِس کام سے خوشی کیوں ملی ہے۔ ہال کی صفائی اور دیکھبھال کی نگرانی کرنے والے بھائی کا اِنٹرویو لیں اور اُس سے پوچھیں کہ اِس کام کے سلسلے میں آپ کی کلیسیا میں کیا بندوبست کیے گئے ہیں۔
بائبل کا کلیسیائی مطالعہ: خدا کی محبت، باب 6، پ. 1-9 (30 منٹ)
دُہرائی اور اگلے اِجلاس پر ایک نظر (3 منٹ)
گیت 28 اور دُعا