مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

مسیحیوں کے طور پر زندگی

عبادت‌گاہوں کی تعمیر اور دیکھ‌بھال کے شرف کی قدر کریں

عبادت‌گاہوں کی تعمیر اور دیکھ‌بھال کے شرف کی قدر کریں

ہیکل کی تعمیر کے لیے سخت محنت اور بہت سے وسائل کی ضرورت تھی۔‏ اور بنی‌اِسرائیل نے بڑے جوش‌وخروش سے اِس تعمیراتی منصوبے کی حمایت کی۔‏ (‏1-‏توا 29:‏2-‏9؛‏ 2-‏توا 6:‏7،‏ 8‏)‏ ہیکل کی تعمیر کے بعد بنی‌اِسرائیل نے جتنی لگن سے اِس کی دیکھ‌بھال کی،‏ اُس سے ظاہر ہوا کہ وہ خدا کی عبادت کو اہمیت دیتے ہیں یا نہیں۔‏ (‏2-‏سلا 22:‏3-‏6؛‏ 2-‏توا 28:‏24؛‏ 29:‏3‏)‏ آج بھی یہوواہ کے بندے اپنی عبادت‌گاہوں کی تعمیر،‏ صفائی اور دیکھ‌بھال میں بہت سا وقت اور توانائی صرف کرتے ہیں اور اِس کام کو عبادت کا اہم حصہ خیال کرتے ہیں۔‏ یہوواہ خدا کے ساتھ مل کر یہ کام کرنا واقعی ایک بہت بڑا شرف ہے!‏—‏زبور 127:‏1؛‏ مکا 7:‏15‏۔‏

آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏

  • اِجلا‌س کے بعد ہال کی سب چیزوں کو ترتیب سے رکھیں یا کم از کم جس جگہ آپ بیٹھے تھے،‏ اُسے صحیح حالت میں چھوڑیں۔‏

  • ہال کی صفائی اور دیکھ‌بھال میں حصہ لیں۔‏ جتنے زیادہ لوگ اِس کام میں حصہ لیں گے،‏ اُتنا ہی مزہ آئے گا اور کام بھی جلد ہو جائے گا۔‏‏—‏خدا کی محبت،‏ ص.‏ 92،‏ پ.‏ 18‏۔‏

  • عطیات دیں۔‏ یہوواہ خدا دو چھوٹے سِکوں کی بھی بڑی قدر کرتا ہے بشرطیکہ یہ خوشی سے دیے جائیں۔‏—‏مر 12:‏41-‏44‏۔‏

  • اگر آپ کے لیے ممکن ہے تو یہوواہ خدا کی تنظیم کے تعمیراتی منصوبوں میں حصہ لیں۔‏ اِس کے لیے ضروری نہیں کہ  آپ تعمیراتی کام میں کوئی ہنر رکھتے ہوں۔‏