پیشکش کے لیے تجاویز
مینارِنگہبانی
سوال: جب جنگ ہوتی ہے تو دونوں فوجوں کو لگتا ہے کہ خدا اُن کی طرف ہے۔ آپ کے خیال میں خدا جنگوں کو کیسا خیال کرتا ہے؟
آیت: زبور 46:9
پیشکش: اِس رسالے میں بتایا گیا ہے کہ خدا نے کچھ جنگیں کیوں کروائیں۔ اِس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ خدا جلد ہی جنگوں کو ہمیشہ کے لیے ختم کر دے گا۔
مینارِنگہبانی (آخری صفحہ)
سوال: آپ اِس سوال کا کیا جواب دیں گے؟ [پہلا سوال پڑھیں۔] کچھ لوگ مانتے ہیں کہ حکومت بہت جلد غربت کو ختم کر دے گی جبکہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ ایسا کبھی نہیں ہوگا۔ اِس سلسلے میں آپ کیا کہیں گے؟
آیت: دان 2:44
پیشکش: اِس مضمون میں پاک کلام کی آیتوں کے ذریعے اِس سوال پر مزید باتچیت کی گئی ہے۔ آپ اس پر غور کریں اور اگلی بار ہم اِس موضوع پر مزید باتچیت کریں گے۔
خدا کی طرف سے خوشخبری
پیشکش: ہم سب لوگوں کو مُفت بائبل کورس کی پیشکش کر رہے ہیں۔
سوال: بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ بائبل کو سمجھنا مشکل ہے۔ آپ کا کیا خیال ہے؟ [جواب دینے دیں۔] اِس کتاب کے ذریعے بائبل سے بہت سے سوالوں کے جواب آسانی سے تلاش کیے جا سکتے ہیں۔ آئیں، مَیں آپ کو دِکھاتا ہوں۔ [سبق 2، سوال 1 پر باتچیت کریں۔]
آیت: مکا 4:11
اپنی پیشکش بنائیں
پیچھے دیے گئے نمونے کے مطابق اپنی پیشکش بنائیں۔