مسیحیوں کے طور پر زندگی
’اَے یہوواہ! مَیں نے تجھ پر توکل کِیا ہے‘
یہ بہت اہم ہے کہ ہم نہ صرف اچھے وقت میں بلکہ بُرے وقت میں بھی یہوواہ خدا پر بھروسا کریں۔ (زبور 25:1، 2) آٹھویں صدی قبلازمسیح میں یہوداہ میں رہنے والے یہودیوں کو ایک ایسی مشکل صورتحال کا سامنا ہوا جس سے یہوواہ خدا پر اُن کے ایمان کا اِمتحان ہوا۔ اُس وقت جو کچھ ہوا، اُس سے ہم بہت سے سبق سیکھ سکتے ہیں۔ (روم 15:4) ویڈیو ’اَے یہوواہ! مَیں نے تجھ پر توکل کِیا ہے‘ دیکھنے کے بعد آپ اِن سوالوں کے کیا جواب دیں گے؟
-
حِزقیاہ بادشاہ کو کس مشکل صورتحال کا سامنا ہوا؟
-
جب حِزقیاہ کو لگا کہ شہر کا محاصرہ ہونے والا ہے تو اُنہوں نے امثال 22:3 میں درج اصول پر کیسے عمل کِیا؟
-
حِزقیاہ نے اسوریوں کے سامنے ہتھیار ڈالنے یا مصر سے اِتحاد کرنے کا فیصلہ کیوں نہیں کِیا؟
-
حِزقیاہ نے مسیحیوں کے لیے کون سی اچھی مثال قائم کی؟
-
آجکل کن صورتحال میں یہوواہ خدا پر ہمارے ایمان کا اِمتحان ہو سکتا ہے؟