حِزقیاہ کو اپنے ایمان کا اجر ملا
اسور کے بادشاہ سنحیرب نے ربشاقی کے ہاتھ یروشلیم کے یہودیوں کو یہ پیغام بھیجا کہ وہ ہتھیار ڈال دیں۔ اسوریوں نے مختلف دلیلیں پیش کیں تاکہ یہودی بےحوصلہ ہو جائیں اور لڑے بغیر ہی ہتھیار ڈال دیں۔
-
بےیارومددگار۔ مصر تمہاری مدد نہیں کرے گا۔—یسع 36:6۔
-
شک۔ یہوواہ تمہاری مدد نہیں کرے گا کیونکہ وہ تُم سے ناراض ہے۔—یسع 36:7، 10۔
-
ڈر۔ تُم طاقتور اسوری فوج کے سامنے ٹک نہیں سکتے۔—یسع 36:8، 9۔
-
آزمائش۔ اگر تُم اسور کے سامنے ہتھیار ڈال دو گے تو تمہاری زندگی سنور جائے گی۔—یسع 36:16، 17۔
حِزقیاہ نے یہوواہ خدا پر مضبوط ایمان ظاہر کِیا
-
اُنہوں نے شہر کو محاصرے کے لیے تیار کرنے کی غرض سے ضروری اِقدام اُٹھائے۔
-
اُنہوں نے یہوواہ خدا سے دُعا کی کہ وہ اپنے بندوں کی حفاظت کرے اور لوگوں کو بھی یہ دُعا کرنے کی تاکید کی۔
-
اُنہیں اُن کے ایمان کا اجر اُس وقت ملا جب یہوواہ خدا نے ایک فرشتے کے ذریعے ایک ہی رات میں 1 لاکھ 85 ہزار اسوری فوجیوں کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔